'سجاد میرا ہے' شوہر دو بیویوں کے درمیان پھنس گیا

احاطہ عدالت میں ایک شخص کی دو بیویاں آمنے سامنے آ گئیں، ایسا تماشہ لگایا کہ کوئی بھی دوسری شادی کرنے سے توبہ کرے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 8 جنوری 2019 12:32

'سجاد میرا ہے' شوہر دو بیویوں کے درمیان پھنس گیا
کمالیہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08جنوری 2018ء) دو بیویوں کا شوہر مشکل میں پھنس گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عدالت میں سجاد نامی شخص نئی دلہنیا کا بیان دلوانے کے لیے لے کر آیا تو پہلی بیوی بھی آن پہنچی۔جس کے بعد دونوں بیویوں میں تکرار شروع ہو گئی۔دونوں بیویاں یہی کہتی رہیں کہ ''سجاد میرا ہے"۔تفصیلات کے مطابق کمالیہ کی عدالت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔

عدالت میں سجاد نامی شخص نئی دلہنیا کا بیان دلوانے کے لیے لے کر آیا ۔ سجاد نامی شخص دوسری شادی کے بعد عجیب مشکل میں پھنس گیا۔دونوں بیویوں نے عدالت میں ایسا تماشہ لگایا کہ بیچارا دو بیویوں کا شوہر بے بسی کی تصویر بن گیا۔جہاں نئی دلہنیا کہتی تھی کہ سجاد میرا ہے تو پہلی بیوی بھی پیچھے نہیں رہی اور کہا کہ نہیں! سجاد تو صرف میرا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں بیویوں کے درمیان لڑائی شدید ہو گئی یہاں تک کہ ہاتھا ہائی شروع ہو گئی۔

عدالت میں موجود سب لوگوں دنوں لڑکیوں کو دیکھتے رہے۔ جب کہ دونوں لڑکیوں نے بھی خوب تماشہ لگایا۔سجاد نے اپنی دوسری بیوی کو پکڑا اور وہاں سے چلتا بنا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پہلی بیوی کا کہنا ہے کہ سجاد نے مجھ سے شادی کی اور ہماری لو میرج تھی۔سجاد پہلے مجھے کہتا تھا کہ وہ مجھ سے محبت کرتا ہے جس کے بعد ہم دونوں نے شادی کی۔اس لیے پولیس کو میری مدد کرنی چاہئیے تاکہ میں اپنے شوہر کے ساتھ رہ سکوں۔

تاہم پولیس نے سجاد کی پہلی بیوی کی مدد کی جس کے بعد سجاد پولیس کی مدد سے اپنی دوسری بیوی کو لے کر عدالت سے چلا گیا۔جب کہ پہلی بیوی اپنے شوہر کے انتظار میں وہیں بیٹھی رہ گئی۔تاہم دونوں لڑکیوں کی تلخ کلامی نے عدالت میں خوب تماشہ لگوایا لیکن سجاد اور اس کی نئی دلہنیا نے پولیس کا فائدہ اٹھایا اور پولیس کی مدد سے عدالت سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔دونوں بیویوں کے مابین لڑئی کیسے آپ بھی ویڈیو ملاحظہ کیجئے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں