علاقہ تھانہ سٹی گوجرہ میں آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرنے والے وڑائچ اور تتلہ گروپ کے11 ارکان گرفتارناجائز اسلحہ برآمد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 9 اپریل 2021 19:44

علاقہ تھانہ سٹی گوجرہ میں آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرنے والے وڑائچ اور تتلہ گروپ کے11 ارکان گرفتارناجائز اسلحہ برآمد
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) علاقہ تھانہ سٹی گوجرہ میں آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرنے والے وڑائچ اور تتلہ گروپ کے11 ارکان گرفتارناجائز اسلحہ برآمد، چند روز قبل سر شام ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ کے سامنے مین شاہراہ پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرنے والے وڑائچ گروپ اور تتلہ گروپ کے 11ارکان گرفتار اسلحہ ناجائز 1کلاشنکوف،2رپیٹر12بور، 4رائفل 223بور،2رائفل 244بور،2پسٹل معہ گولیاں و کارتوس برآمد مقدمات درج۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی گوجرہ میاں وقار احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ،ایس ایچ او صدر گوجرہ و ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے وڑائچ اور تتلہ گروپ کے فائرنگ کرنے والے ملزمان 1۔صہیب ولد سعید2۔حید ر ولد مسعود 3۔عمیر ولد مسعود 4۔فرحان اللہ ولد سمیع اللہ5۔محمد شہزاد ولد محمد ادریس 6۔انور ولد محمد بشیر7۔محمد صفد ر ولد رمضان 8۔الماس ولد محمد نواز9۔پرویز ولد غلام سرور10۔انیس ولد جان محمد 11۔رشید ولد طالب حسین وغیرہ کو گرفتار کیاجن کے قبضہ سے1کلاشنکوف،2رپیٹر12بور، 4رائفل 223بور،2رائفل 244بور،2پسٹل معہ گولیاں و کارتوس برآمد کرکے نا جائز اسلحہ کے الگ الگ مقدمات درج کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں