بغیراطلاع مکان کرایہ پر دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 ستمبر 2016 21:14

کمالیہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔19ستمبر2016ء) :تھانہ میں اطلاع دئیے بغیر مکان کرایہ پر دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے مخبر کی اطلاع پر محلہ کچی بستی کے رہائشی عبدالغفار کو گر فتار کیا جس نے تھانہ میں اطلاع دئیے بغیر اپنا مکان محمد رمضان کو کر ایہ پر دے رکھا تھا۔ تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں