تھانہ سٹی پولیس کا ڈبل سواری پرکریک ڈاؤن،متعدد شہری گرفتار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:34

کمالیہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔13اکتوبر2016ء) :کمالیہ تھانہ سٹی پولیس کا ڈبل سواری پر کریک ڈاؤن ،متعدد شہری گرفتار، حوالات میں بند کردیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ڈبل سواری پر 9اور10محرم پر پورے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس پر گزشتہ روز تھانہ سٹی پولیس نے ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والوں جن میں لاری اڈا سے محمد آصف اور امجد، شعیب اور محمد نوید، تھانہ موڑ سے محمد شاہد اور عمیر، طاہر اور عمران، منڈی موڑ سے اویس اکرم اور امجد، 3نمبر سٹاپ سے محمد عثمان اور محمد منیر کو ڈبل سواری کی پر دفعہ 144کی خلاف ورزی کرکے جرم کیا اور 188کے تحت الگ الگ مقدمات کا اندارج کیا ہے جس پر انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں