اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ کامختلف پارکوں کااچانک دورہ،تعمیراتی کام کاجائزہ لیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 6 دسمبر 2016 20:19

کمالیہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔06دسمبر2016ء):اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ و ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے چوہدری خالد محمود کے علی الصبح کمالیہ کے مختلف پارکوں کا اچانک دورہ ، ملازمین کی حاضری کو چیک کیا۔ اور پارک میں ہونے والے تعمیراتی کا م کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے پارکوں میں سیرو تفریح کیلئے آنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے چوہدری اسد الرحمن کی کاوشوں سے کمالیہ شہر کو پارکوں کا شہر بنایا جا رہا ہے۔ اور ان پارکوں میں ہونے والے کام کی مانیٹرنگ از خود کررہا ہوں۔ اگر کسی جگہ کوئی کمی کوتاہی دیکھیں تو فوری طور پر میرے نوٹس میں لائیں۔ اس کا فوری ازالہ کیا جائیگا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں