ٹوبہ ٹیک سنگھ،کبڈی و فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

بدھ 16 جنوری 2019 18:25

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) چک نمبر 344گ ب میں جاری کبڈی و فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ، ٹورنامنٹ کے اختتام پر منعقد ہونے والی تقریب تقسیم انعامات کے مہمانان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سابق ضلع ناظم چوہدری محمد اشفاق ،رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سعید احمد سعیدی ،پی ٹی آئی کے سنیئر نائب صدر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں امتیاز احمد ،کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری اسجد بھولا اور چوہدری محمدحارث تھے ،جبکہ اس موقع پر کبڈی اور فٹ بال کے نامور کھلاڑیوں سمیت علاقہ کے لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد اشفاق اور ایم پی اے چوہدری سعید احمد سعیدی نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے ٹھوس عملی اقدامات کررہی ہے ،دیہاتوں میں بھی شہروں جیسی جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خاں کی قیادت میں ملک وقوم ترقی کے راستے پر گامزن ہوچکے ہیں ،جلد پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا،انہوں نے نمایاں کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں