ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہر خورانی سے جاں بحق چاروں بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،پانچویں بھی جاں بحق

ہفتہ 6 اپریل 2024 12:58

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مبینہ طور پر زہریلی چائے پینے سے جاں بحق ہونے والے چاروں بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کے مطابق نواحی گاؤں 520 گاؤں ب میں زہریلی چائے پینے والے چاروں بچوں ،اقرا ،مدیحہ، ثانیہ اور علی حسن کی نماز جنازہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کے نواحی گاؤں 364 ج ب شیخاں میں ادا کر دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ زہر خورانی سے متاثرہ پانچویں بچی اقصی بھی جانبر نہ ہوسکی اور وہ بھی جاں بحق ہو گئی ہے جس کی نماز جنازہ بعد میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں