ق*قائد اساتذہ حاجی عبدالکریم کی وفات کا خلا مدتوں پّر نہیں کیا جا سکتا،جی ٹی اے

ژ*آپ کی قربانیاں ،خدمات اور کاوشیں ھمارے لیے مشعل راہ ہیں،فتح خان مندوخیل

اتوار 24 مارچ 2024 18:15

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشین ڑوب کیصدر فتح خان مندوخیل جنرل سیکرٹری مولانا مشہود شاہ اخوندذادہ چیرمین حافظ عثمان آختر آرگنائزر عجب خان کاکڑ، سفر محمد مندوخیل، سفر خان اپوزئی،امان اللہ کبزئی،محمد یاسین ناصر، ریحان انجم، مراد خان مندوخیل، حمیداللہ گنڈہ پور، عبدالمنان لعون، محمد زبیر بابر، عبدالکریم خروٹی، شاہ نواز مندوخیل اور شیر ولی کاکڑ نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں قائد اساتذہ حاجی عبدالکریم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کرتے ھوئے کہا ھے کہ آپ کی وفات سے یہ خلا مدتوں پٴْر نہیں ھوسکتا آپ کی قربانیاں،خدمات اور اساتذہ کے لیے کاوشیں مشعل راہ رہیں گی یاد رہے کہ قائد اساتذہ حاجی عبدالکریم نے 1958 میں اساتذہ تنظیم جی ٹی اے بی کی بنیاد رکھی یہ تنظیم صوبہ میں اساتذہ کے حقوق اور دفاع کی واحد تنظیم ھے اور صوبہ بھر کے اساتذہ کو ملی تمام تر مراعات اسی تنظیم ہی کے مرہون منت ہیں اللہ تعالی قائد اساتذہ حاجی عبدالکریم کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں