ڈویژنل ڈائریکٹر کے انتقام پر مبنی پروپوزل بھیجنے کی شدید مذمت کرتے ہیں،جی ٹی اے

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:54

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشین ژوب کے صدر فتح خان مندوخیل اور ضلعی کابینہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جی ٹی اے ژوب محکمہ تعلیم ژوب میں مداخلت اور تعلیمی ماحول خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیتی ڈویژنل ڈائریکٹر ژوب ڈویژن جو جی ٹی اے کو اپنا دشمن تنظیم کے نام سے جانتی اور پکارتی ہے جی ٹی اے دشمنی کی وجہ سے اساتذہ کے کاموں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں پسند اور ناپسند کی بنیاد پر کام کرتے ہیں حالیہ الیکشن میں ایم پی اے ژوب کے ساتھ الیکشن کمپئین میں بھاگ دوڑ کی وجہ سے ایم پی اے ژوب اب اپنے ساتھیوں کو بدلے میں نوازنے کے لیے ڈویژنل ڈائریکٹر کی مدد سے انتقام پر مبنی پروپوزل بنا کر محکمہ تعلیم ژوب میں پوسٹنگ ٹرانسفرز کروا رہے ہیں جو محکمہ تعلیم ژوب میں کھلم کھلا مداخلت تصور کیا جائے گامداخلت اور جبری ٹرانسفرز کی جی ٹی اے ژوب قطعاٴْ اور کبھی بھی کسی کو اجازت نہیں دیتی اگر محکمہ تعلیم ژوب میں ٹرانسفرز ھوئے تو اس کے ذمہ دار ایم پی اے ژوب اور ڈویژنل ڈائریکٹر ژوب ڈویژن ھونگے جی ٹی اے ژوب محکمہ تعلیم ژوب میں مداخلت اور ناجائز ٹرانسفرز کے خلاف ہر حد تک جائے گی صورتحال کے ذمہ دار ایم پی اے ژوب اور ڈویژنل ڈائریکٹر ژوب ڈویژن ہونگی

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں