ژوب میں بھی ڈاکو راج قائم ،بندوق کی نوک پر موٹر سائیکل موبائل نقدی زبردستی چھیننے کی وارداتیں روز کا معمول بن گئیں

جمعرات 25 اپریل 2024 20:10

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) ژوب میں بھی ڈاکو راج قائم بندوق کی نوک پر موٹر سائیکل موبائل نقدی زبردستی چھیننے کی وارداتیں روز کا معمول بن گئیں،پولیس لیویز فورس اور انتظامیہ عوام کو تحفظ دینے میں نامکمل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ژوب کے عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان، کور کمانڈر، آئی جی پولیس کی توجہ ژوب میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ ژوب میں ڈاکوؤں نے اپنا راج قائم کر رکھا ہے جس سے عوام میںتشویش پائی جاتی ہے روزانہ کی بنیاد پر چوری ڈکیتی اور شہر میں دن دیہاڑے موٹر سائیکلیں چوری کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں رات کے وقت کوئی شہری محفوظ نہیں ہے۔

عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ فوری طور پر چوروں کے خلاف عملی اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر ژوب کے عوام سخت ترین احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں