ژوب سمبازہ روڈ پر کام جلد شروع کیا جائے اہلیان علاقہ کو آمدورفت میں سخت مشکلات ہیں، ملک صحبت خان مندوخیل

پیر 22 اپریل 2024 21:31

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) ملک صحبت خان مندوخیل اور اہلیانِ علاقہ نے کہا ھے کہ ژوب سمبازہ روڈ جوکہ حالیہ طوفانی بارشوں سے انتہائی خراب اور جگہ جگہ روڈ میں بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے اور آمدورفت کے قابل ھی نہیں روڈ کے آس پاس آباد مختلف دیہاتوں میں بسنے والے ہزاروں آبادی پر مشتمل لوگوں کو آمدورفت میں سخت مشکلات کا سامنا ھے اپنے بیان میں انھوں نے کمانڈر سدرن کمانڈ صوبائی صدر ن لیگ حاجی جعفر خان مندوخیل رکن بلوچستان اسمبلی حاجی فضل قادر مندوخیل سے پر زور اپیل کی کہ ژوب سمبازہ روڈ کیلئے فنڈ کی منظوری کیلئے اقدامات اٹھائے جائے اور مزکورہ روڈ پر جلد کام شروع کیا جائے تاکہ عوام کو آمدورفت کی سہولت میسر آسکے۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں