Naya Pakistan Tulu Ho Chuka Hai

Naya Pakistan Tulu Ho Chuka Hai

نیا پاکستان طلوع ہوچکا ہے

سر اُٹھا کر دیس میں چلنے کا موسم آگیا قوم کے کپتان کیلئے شوبز ستاروں کے جذبات

جمعہ 31 اگست 2018

عمرا ن خان پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم کا حلف اٹھا چکے ہیں ۔ان کی تقریب حلف برداری میں سیاسی ،سماجی اور سپورٹس کی شخصیات کے ساتھ ساتھ شویز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں گلوکار ابرارالحق ،معروف اداکار جاوید شیخ اور اداکارہ ثناء جاوید نمایاں تھیں ۔شوبز ستاروں نے قوم کے کپتان کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

جاوید شیخ کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج نیا پاکستان بننے جارہا ہے جس پر میں بے حدخوش ہوں ۔گلوکار ابرا رلحق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں تمام پاکستانیوں کو تبدیلی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے ہی گانے کے بول لکھے ”سر اُٹھا کے دیس میں چلنے کا موسم آگیا ،آؤ کے اب ایک ہو جانے کا موسم آگیا “اداکارہ ثناء جاوید حلف برداری کی تقریب میں پی ٹی آئی کی رہنما یا سمین راشد کے ساتھ براجمان تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھی اس موقع پر ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔شوبز کے دیگر ستاروں نے بھی سوشل میڈیا پر عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دی ہے ۔ اداکار عمران عباس نے عمران خان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا :”وہ امید کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کو ترقی اور بڑھتا ہوا دیکھیں گے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا ۔“اداکارہ ماور احسین نے ٹو یٹ کیا ”اس دن کا طویل عرصے سے انتظار تھا ،وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اب یہ واقعی نیا پاکستان ہے ۔
“ماوراحسین نے اس موقع پر عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ۔اداکارہ سجل علی نے بھی ٹویٹر پر عمران خان کی ایک تصویر شےئر کرتے ہوئے انہیں وزیر اعظم بننے پر مبارک باددی ۔اداکارہ ومیزبان ثمینہ پیر زادہ نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وہ بہت خوش ہیں اور پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کررہی ہیں ۔اداکار کاش محمود پی ٹی آئی کے سر گرم کارکن ہیں اور انہوں نے بھی عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
اداکارہ اسماء عباس نے بھی عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے جب حلف اٹھانے کے بعدقوم سے اپنے پہلے خطاب میں کرپشن کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ جہاں دیگر مسائل پر کھل کر بات کی تو وہیں اپنی حکومت کے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی روشنی ڈالی ۔عمران خان کے اس خطاب پر زندگی کے دوسرے طبقات کے ساتھ ساتھ شوبز ستاروں نے بھی کھل کر اظہار رائے کیا ۔
اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں عمران خان کی تصویر شےئر کرتے ہوئے لکھا ”وہ الفاظ جن کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ سننے کو ملیں گے ،عمران خان آپ کو اپنا وزیر اعظم کہتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے !آپ کے اس مشن میں آپ کے ساتھ ہوں ۔وزیر اعظم عمران خان کا شمار بھی اب ان لوگوں میں ہوتا ہے جن کے لیے ان کی والدہ خصوصی دعائیں کرتی ہیں ۔
“ماہرہ خان نے مزید لکھا کہ آپ جب بھی ٹی وی پر آئیں گے میری والدہ کی جانب سے آپ پر ایک پھونک ماری جائے گی ۔اداکاروماڈل عدنان ملک نے بھی عمران خان کی ایک تصویر شےئر کرکے لکھا ”وزیرا عظم عمران خان ،میں نے کبھی کسی بااختیار شخص کو اس طرح ایمانداری اور وژ ن کے ساتھ ملک قوم سے بات کرتے ہوئے نہیں سُنا ۔آپ کے خیالات بہت پرامید ،دلوں کو گرما دینے والے اور متاثر کن ہیں ۔
کرپشن کو بے نقاب کر نے سے لے کر تعلیمی میدان میں بہتری ،معاشی بڑھوتری ،اقلیتوں کے حقوق ،جانوروں کے حقوق ،پانی ،ماحولیات ،کھیلوں کی ترقی ،بیواؤں کے حقوق ،بچوں پر تشدد ،صحت ،فاٹا ،بلوچستان پولیس اصلاحات ،سویلین اصلا حات ،سیاحت اور ٹیکس کو لیکشن اور نئے پاکستان کو جانے والی ہر شریان کو چھوا ہے۔“ گلوکار و اور اداکارفرحان سعید بھی کچھ پیچھے نہ رہے اور انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان سے عقیدت کا اظہار کیا ۔
فرحان سعید نے لکھا” پاکستان اب ہم لا وارث نہیں ،ہمارا خیال رکھنے والا آگیا ہے“ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ”خان صاحب پہلے آپ سے محبت تھی ،اب عقیدت ہو گئی ہے“ فرحان سعید نے مزید لکھا کہ عمران خان کو خطاب کرتے ہوئے سن کر میری آنکھوں میں آنسو تھے ،مسٹر پرائم منسٹر میں دل وجان سے آپ کی ٹیم ہوں اور پاکستان آپ کے ساتھ ہے ۔
اداکارہ ماور احسین نے لکھا ”مجھے اپنے وزیر اعظم سے محبت ہے ،کیاخوب پہلا خطاب تھا ۔کپتان آپ آگے بڑھیں ،آپ ہمیں اپنے پیچھے پائیں گے ،انشاء اللہ ،اللہ آپ کو اور آپ کے ارادوں کو سلامت رکھے۔آمین “ماڈل اور اداکارہ رابعہ بٹ نے انسٹا گرام پر لکھا” عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں شاید ہی پاکستان کا کوئی مسئلہ ہوگا جس پر اظہار خیال نہیں کیا ۔
انہوں نے تعلیم سے لے کرکر پشن تک خارجہ پالیسی سے لے کر موسمیاتی تبدیلیوں تک ،پانی کی کمی سے لے کر بنیادی انسانی حقوق تک کراچی سے کے کر بلوچستان تک ہر مسئلے پر کُھل کر گفتگو کی ۔حالیہ تاریخ میں کسی پاکستانی وزیر اعظم نے اس طرح کا خطاب نہیں کیا۔“ انوشے اشرف نے بھی عمران خان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ”آپ نے جو کچھ کہا ہے، اس کے نصف پر بھی عمل کرلیں تو آپ ساری زندگی میرے وزیر اعظم رہیں گے ،کیا تقریر تھی ،ہر لفظ دل سے نکلا ۔
انہوں نے دوسرے مسائل کے ساتھ ساتھ جانوروں کے حقوق تک پر بات کی ۔ “اداکارہ اُشنا شاہ نے لکھا” اُمید افزااور دل کو چھو لینے والی تقریر تھی ،ایک بہتر پاکستان طلوع ہونے والا ہے ۔میں دعا کرتی ہوں کہ اللہ عمران خان کو صحت اور لمبی زندگی دے تا کہ وہ تمام اقدامات اٹھا سکیں جن کا نہوں نے اعلان کیا ہے ۔امید کرتی ہوں حکومت پاکستان میں بسنے والی تمام قوموں بشمول اقلیتوں کو مکمل آزادی اور تحفظ دے گی ۔
“حمزہ علی عباسی تحریک انصاف کے سر گرم حامی ہیں ۔انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے لکھا” اللہ نے بالآ خر عمران خان کی شکل میں پاکستان پر اپنا کرم کردیا ہے ۔ان کی پہلی تقریر پر آنکھوں میں خوشی اور تشکر کے آنسو تھے ۔کہنے کو تو بہت سی باتیں ہیں لیکن مختصر یہ کہ عمران خان کی شکل میں اللہ نے پاکستان پر اپن اخاص فضل اور کرم کردیا ہے ۔
“اداکار فیصل قریشی نے بھی عمران خان کی پہلی تقریر کے بعد ٹویٹ کیا عمران خان کی تقریر ان کے دل کی آواز تھی اور ہر کوئی یہ محسوس کررہا تھا ۔انہوں نے بہت سادہ زبان میں عام آدمی کی بات کی ۔میں خلوص دل کے ساتھ ان کی کامیابی کے لئے دعا گوہوں کہ وہ اپنا ایجنڈ ا پورا کرسکیں ۔باقی جو لوگ اپنا اور ملک کا بھلا نہیں چاہتے انہیں باتیں کرنے دیں ۔“

Browse More Articles of Lollywood