Hailey Baldwin Aur Justin Bieber

Hailey Baldwin Aur Justin Bieber

ھیلے بالڈون اور جسٹن بیبر ایک ہو گئے

سوشل میڈیا پر شادی کی تصدیق پر پرستار حیران خفیہ شادی پرپاپارازی اور میڈیا منہ تکتا رہ گیا

بدھ 14 نومبر 2018

فوزیہ طارق بٹ
پرانی کہاوت سے کہ جوڑیاں آسمانوں پر بنتی ہے ۔دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہالی وڈ میں بھی نئے روز نت نئی جوڑیاں بنتی اور ٹوٹتی رہتی ہیں ۔پچھلے کئی دنوں معروف ماڈل ہیلے بالڈون اور پوپ گلوکار جسٹن بیبر کی شادی کی خبریں میڈیا میں سر گرم تھیں ۔سوشل میڈیا پر فنکار جوڑی نے ستمبر میں شادی کی باقاعدہ تصدیق کردی ۔

یوں ان کی شادی کی باضابطہ تصدیق ہو گئی ۔ان کے قریبی ذرائع کا کہنا کہ کہ فنکار جوڑی نے کورٹ میرج کی ۔سوشل میڈیا پر آنیوالی خبروں پر انکے پرپرستارنہ صرف حیران بلکہ پریشان بھی تھے کہ ایسی کیا عجلت پڑی گئی کہ انہیں کورٹ میرج کرنا پڑگئی اور اسے ڈیڑھ ماہ تک پرستاروں سے کیوں خفیہ رکھا؟سردست ان کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔

(جاری ہے)

21سالہ ماڈل ہیلے بالڈون کے اثاثوں کی مالیت 2ملین ڈالر جبکہ جسٹن بیبر کی250ملین ڈالر بتائی جاتی ہے ۔

کینیڈین پوپ گلوکار کو سیلفی بوائے کی حیثیت سے بھی شہرت ملی۔ان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ دل پھینک قسم کے انسان ہیں اور جہاں بھی جاتے ہیں نئی داستان چھوڑ آتے ہیں۔ فنکارجوڑی نے باقاعدہ منگنی رواں سال کے وسط میں کی ۔ان کے والد اداکارہ سٹیفن بالڈون کی بھی انہیں حمایت حاصل تھی ۔
معروف شخصیات کی شادی پر دنیا بھر کے پرستاروں کی نگا ہیں مرکوز ہوتی ہیں ۔
شاید اس فنکار جوڑی نے میڈیا کی تنقید سے بچنے کیلئے خفیہ شادی رچائی ،مقصد خواہ کچھ بھی ہو پرستاروں کی جانب سے اس پر تنقید سامنے آگئی ۔بہر حال وجہ خواہ کچھ بھی ہو میڈیا ان کی شادی پر مرچ مصالحے والی خبریں شائع کرنے سے محروم رہا۔
21سالہ ہیلے بالڈون امریکی ریاست ایرزونیا میں پیدا ہوئیں ۔ان کی ایک بہن کینیا بالڈون گرافک ڈیزائنر ہیں ۔
ان کی والدہ اٹالین اور پرتگالی النسل ،والد انگلش ،آئرش ،سکاٹ ،فرنچ اور جرمن النسل ہیں ۔ان کے ننھیالی نانا برازیلین تھے ۔
ہیلے بالڈون کا پہلا ماڈلنگ معاہدہ نیویارک ایجنسی فورڈ موجیلز سے ہوا۔وہ پہلی مرتبہ ٹیٹلر نامی میگزین کے سرورق پر چھپیں ۔پہلی مرتبہ ماڈلنگ ایک ملبوسات بنانے والی کمپنی کیلئے کی ۔کئی ملبوسات بنانے والی کمپنیوں کیلئے کیٹ واک بھی کی ۔
جنوری 2015ء میں امریکی ویگ میگزین اور مارچ میں ٹین ویگ کیلئے فوٹو گرافی کرائی۔اپریل میں جیلیوس میگزین کے کور پر چھپنے کیلئے شوٹ کرایا۔معروف ماڈل لکی بلیو سمتھ کے ساتھ ماڈلنگ کی ۔کئی شہرہ آفاق میگزین کے سرورق پر چھپنے کا اعزاز حاصل کیا۔نامور سپرماڈلز مرنڈا کیر ،الیسنڈ راایمبر وزیہ ،جورڈن ڈن اور چینل ایمین کے ہمراہ ماڈلنگ کی ۔ایک معروف کمپنی کی اشتہاری مہم کے دوران وہ آسٹریلوی گلوکار کوڈی سمپسن کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں ۔
کئی شہرہ آفاق انٹر نیشنل کاروباری کمپنیوں نے انہیں اپنی تشہیری مہم میں شامل کیا۔
یوجی جی فٹ وئیر مہم کے دوران انہیں سپر ماڈل روزی ہننگٹن وائیٹلے کے ساتھ کام کا اعزاز حاصل ہوا۔جنوبی امریکہ میں جو آن سملز کے ساتھ کام کیا۔وہ اٹالین ویگ اور گلیمر میگزین کے سرورق پر بھی چھپ چکی ہیں ۔نیویارک فیشن ویک میں بھی بھرپور حصہ لیا۔اس شو میں ٹومی ہالفز ،پیربل گورنگ ،جرمنی سکاٹ ،ٹونی بروچ اور میٹی بودان کے ساتھ واک میں شرکت بھی کی ۔
بعدازاں لندن فیشن ویک کی میزبانی اور جیولن میکڈونڈ شو میں واک کی ۔عالمی فیشن شو میں ان کی شمولیت ناگزیر سمجھتی جاتی ہیں ۔پچھلے سال سپینش ہارپرزبازاری میں ماڈل جون کو رٹا جراینا کے ساتھ سرورق پر شائع ہوئیں ۔پہلی مرتبہ 9سال کی عمر میں 2005ء میں ٹی وی ڈاکو منٹری ”لیوان اٹ“میں اپنی فیملی کے ہمراہ جلوہ گر ہوئیں ۔2009ء ٹی وی شو ”سچر ڈے نائٹ “میں اپنے انکل ایلک بالڈون کے ساتھ حصہ لیا ۔
کوڈی سمپسن اور بپ ٹیسٹے گلبکونی کے ہمراہ میوزک وڈیو میں کام کیا۔
25اکتوبر 2015ء کو ایم ٹی وی شو میں میزبان کی حیثیت سے کام کیا۔اگلے سال ماڈل جی جی حدید کے ساتھ شو کی میزبانی کے فرائض انجام دئیے۔پچھلے سال ریپر میتھیڈ مین کے ساتھ ٹی بی ایس شو ”ڈراپ دی میک“کی میزبانیکی۔2016ء میں دی ڈیلی ایڈیٹڈ ملبوسات برانڈ کے اشتراک سے منعقد کرایا۔
اسی سال برطانوی فٹ وئیر پبلک ڈیزائنر کے اشتراک سے مارکیٹ میں لانے کا اعلان کیا۔بعد ازاں آسٹریلوی برینڈ ماڈل کے ساتھ میک اپ کولیکشن مارکیٹ میں لانے کا اعلان کیا۔
ہیلے بالڈون کے کیرئیر پر نگاہ ڈالی جائے تو ان کی اولین خواہش کلاسیک رقاصہ بننا تھا لیکن پاؤں زخمی ہونے کی وجہ سے اس سے دستبر دار ہونا پڑا۔
رواں سال 7جولائی کو کینیڈین سنگر گیت نگار جسٹن بیبرکے ساتھ منگنی کا اعلان کیا۔
دسمبر 2015ء سے 2017ء تک انکی دوستی کے چرچے رہے مگر بعض ناگریز وجوہات کی بنا پر یہ دوستی ٹوٹ گئی مگر 2018ء کے آغاز میں دوبارہ اکٹھے ہو گئے ۔جسٹن بیبر کے ساتھ ان کی دوستی سابق گرل فرینڈ سلینا گومز سے ٹوٹنے کے بعد ہوئی حالانکہ ان کی جوڑی کو یک جان دو قلب کہاجاتا تھا مگر جسٹن بیبر کی بے وفائی کی وجہ سے یہ جوڑی ٹوٹ گئی۔میڈیا کی جانب سے ہیلے بالڈون کو جسٹن بیبر سے دور رہنے کا مشورہ بھی دیا گیا تھا مگر پوپ سنگر کے عشق میں مبتلا ہیلے بالڈون نے تمام باتوں کو مسترد کرکے پچھلے ماہ جسٹن بیبر سے شادی کرلی جس کی تصدیق سب سے پہلے ان کے چچانے کی ۔

میڈیااور پاپا رازیوں کو اس معروف جوڑی کی خفیہ شادی پر سخت مایوسی ہوئی ہے جو ایک دور میں سائے کی طرح ان کے ساتھ چپکے رہتے تھے مگر وہ بڑی چالاکی سے انہیں دھوکا دیکر خفیہ شادی کرنے میں کامیاب ہوگئے۔واقفان حال کا کہنا ہے کہ یہ شادی کورٹ میرج کے تحت ہوئی ۔اس خفیہ شادی میں ان کے چند قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی ۔اب سننے میں آرہا ہے کہ اس جوڑی کی جانب سے تمام دوستوں کے اعزاز میں ایک بڑی تقریب منعقد کئے جانے کا امکان ہے ۔
سردست اس تقریب کی تاریخ کا اعلان نہیں کیاگیا ۔شنید ہے کہ یہ تقریب نومبر کے وسط میں کیلی فورنیا قانون کے تحت منعقد کئے جانے کا امکان ہے۔
ہیلے بالڈون نے پوپ گلوکار جسٹن بیبر کے ساتھ پہلی مرتبہ ٹوئٹر پر اپنی شادی کی تصدیق کی جو 14ستمبر کو ہوئی ۔یہشادی عیسائی مذہب کے تحت ہوئی ۔وہ کٹر عیسائی ہیں ۔اکثر سوشل میڈیا پر اپنے دوستوں کو بائبل سے ماخوذ کو ٹیشن شےئر کرتی رہتی ہیں ۔

Browse More Articles of Hollywood