Game Of Thrones Phir Takhat Nasheen

Game Of Thrones Phir Takhat Nasheen

” گیم آف تھرونز“پھر تخت نشیں

71ویں ایمی ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب

منگل 8 اکتوبر 2019

وقاراشرف
دنیا بھر میں فنکاروں کے اعتراف فن کیلئے انہیں ایوارڈز سے نوازا جاتاہے۔آسکر اگر فلمی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ ہے تو ایمی کو چھوٹی سکرین یعنی ٹی وی کا ”آسکر“کہا جاتا ہے جس کی تاریخ کی دہائیوں پر پھیلی ہوئی ہے ،اس کا آغاز 1949ء میں ہوا تھا جس کے بعد سے فنکاروں کو امر کر دینے والے اس اعزاز کا سلسلہ جاری ہے ۔امریکی شہر لاس اینجلس کے مائیکروسافٹ تھیٹر میں منعقد ہونے والے 71ویں ایمی ایوارڈز میں ٹی وی انڈسٹری کے نامور ستاروں نے شرکت کی،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بل گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے ایوارڈ دئیے جانے پر تقریب کا بائیکاٹ کرنے والی جمیلہ جمیل بھی ایمی ایوارڈز کی تقریب میں شریک تھی۔

ایمی کی انتظامیہ نے بھی اس بار آسکر کی نقالی کرتے ہوئے میز بان کے بغیر ہی تقریب کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے آغاز سے قبل ستاروں نے ”پریل کارپٹ“پر جلوے بکھیرے ۔ایچ بی او کی فینٹسی سیریز”گیم آف تھرونز“نے اپنی برتری بر قرار رکھتے ہوئےPoseاور Successionجیسی سیریز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور مجموعی طور پر بارہ ایورڈ اپنے نام کیے جن میں بہترین ڈرامہ اور بہترین معاون اداکار کے ایوارڈ بھی شامل ہیں۔


”ایچ بی او“کی تاریخ کی مقبول ترین سیریز”گیم آف تھرونز“آخری سیزن میں شائقین کو زیادہ متاثر نہیں کر سکی تھی اس کے باوجود2019ء کی بہترین ڈرامہ سیریز کا ایمی اپنے نام کیا۔اس ڈرامے نے اب تک 47ایمی ایوارڈز جیتے ہیں جو کسی بھی ڈرامے کی جانب سے جیتے جانے والے سب سے زیادہ ایوارڈز ہیں ۔بہترین مختصر سیریز کا ایوارڈ ایچ بی او کی ”پر نوبل“کے حصے میں آیا۔
بہترین کامیڈی ڈرامہ کا ایوارڈ ”فلیبیگ “کو دیا گیا جسے ”فلیبیگ“کی خالق فیبی والر برج(Phoebe Waller -Bridge) نے وصول کیا،انہوں نے ہی اس ڈرامہ کے لیے بہترین اداکارہ اور بہترین مصنفہ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔”فلیبیگ“ نے مجموعی طور پر 4ایوارڈز اپنے نام کیے۔
بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جوڈی کو مر کو”کلنگ ایو“پر دیا گیا ۔اس ایوارڈ کیلئے”کلنگ ایو“کی ایک اور اداکارہ ساندراا وبھی نامزد تھیں ۔
کامیڈی ڈرامے میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ایلکس بورسٹین کے نام رہا۔رو پال کی”ڈریگ ریس“کو بہترین ریالٹی کمپیٹیشن سیریز قرار دیا گیا۔مینڈی مور”دِس اِزاَس “میں اداکاری پر بہترین اداکارہ کے لیے نامزدہوئیں مگر ایوارڈ جو لیا گارنر کومل گیا۔
اسپورٹنگ ایکٹر کا میڈی سیریز کیٹیگری کے لیے ٹونی شالہوپ ،ایلن آرکن ،ٹونی ہیل،سٹیفن روٹ اور ہنری رینکل کے درمیان مقابلہ تھا ،جو ٹونی شالہوب نے اپنے نام کیا۔
سپورٹنگ ایکٹریس کا میڈی سیریز کا ایوارڈ ایلکس بورسٹین کے نام رہا۔ فیبی والر برج بہترین کامیڈی ایکٹریس اور بل ہیڈر بہترین کامیڈی ایکٹر قرار پائے۔پیٹر یسیانے بہترین سپورٹنگ ایکٹریس لمیٹڈ سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔بہترین لیڈا یکٹر ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ بلی پورٹر کو ”Pose“پر دیا گیا۔جو ڈی کو مر”کلنگ ایو“پر بہترین اداکارہ ڈرامہ سیریز قرار پائیں۔
پیٹرڈ نکلیج نے”گیم آف تھرونز“پر بہترین سپورٹنگ ایکٹر اور جولیا گارنر نے ”OZARK“میں اداکاری پر بہترین سپورٹنگ ایکٹریس کا ایمی جیتا۔
پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کے بم ڈسپوزل یونٹ(بی ڈی یو)پر بننے والی دستاویزی فلم ”آرمڈودفیتھ “ٹیلی ویژن ڈراموں اور دستاویزی فلموں کی کیٹیگری میں ایمی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہی ۔”آرمڈ ود فیتھ “کو ایمی اکیڈمی نے دنیا بھر کے معروف نیوز چینلز پر نشر ہونے والی دستاویزی فلموں کیساتھ نامزد کیاتھا۔
گزشتہ برس ریلیز ہونے والی اس دستاویزی فلم میں خیبر پختونخوابم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں کی جان پرکھیل کر بموں کو نا کارہ بنانے کی خدمات کو دکھایا گیا تھا۔ایمی ایوارڈ ز پر اس بار برطانیہ چھایا رہا اور بڑے ایوارڈز برطانوی فنکاروں نے اپنے نام کیے۔اے بی سی ،سی بی ایس،فوکس اور این بی سی صرف 16ایمی ایوارڈ جیت سکے، جبکہ ایچ بی او کے ایمی ایوارڈز کی تعداد34رہی۔نیٹ فلیکس اور ایمازون نے 27اور15ایوارڈز جیتے۔

Browse More Articles of Hollywood