Catriona Gray Miss Universe 2018
کٹریونا گرے مس یونیورس2018
پہلی مَرتبہ ٹرانس جینڈر کی براہ راست مِس یُونیورس مُقابلے میں شرکت مس یونیورس ٹائٹل جیتنے والی پانچویں فلپائنی حسینہ
منگل 1 جنوری 2019
فو زیہ طارق بٹ
خوبصورتی اور شوبز کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔خوبصورتی کو جانچنے کیلئے ہی ملکہ حسن مقابلوں کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔اب دنیا بھر میں ملکہ حسن کے مقابلے تسلسل کے ساتھ کرائے جاتے ہیں ۔ان میں مس یونیورس مقابلوں کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے ۔حال ہی میں مس یونیورس کے 67ویں ایڈیشن منعقد ہوئے۔94حسیناؤں نے اس کی رونق کو چار چاند لگائے جن کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا مگر قرعہ فال آسٹریلین نژاد مس فلپائن کٹر یونا ایلیسا میگیوئن گرے کے حق میں نکالا۔
24سالہ حسینہ ٹی وی میزبان ،سنگر ،ماڈل،سٹیج اداکارہ اور بیوٹی کوئین مقابلوں میں حصہ لیکر کئی ٹائٹل جیت چکی ہیں ۔اب تھائی لینڈ بنکاک میں ہونے والے مس یونیورس مقابلے کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔
(جاری ہے)
اس سے قبل وہ مس یونیورس فلپائن2018ء اور مس ورلڈ فلپائن2016ٹائٹل جیت چکی ہیں ۔مس یونیورس2018ء کی خصوصیات یہ تھی کہ اس میں پہلی مرتبہ ٹر اس جینڈر مس سپین نے حصہ لیکر نئی تاریخ رقم کی۔
کیٹر یونا گرے مس یونیورس ٹائٹل جیتنے والی چوتھی فلپائنی حسینہ ہیں۔پانچ فٹ دس انچ قدوقامت کی فلپائنی کٹریانو گرے پہلے بھی مس ورلڈ مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں ۔
ان کے والد آئن گرے سکاٹ لینڈ میں پیدا ہونے والے آسٹریلوی اور ماں راگاس میگنیون فلپائنی فلپائنی ہیں ۔ان کے نام کے ساتھ گرے انکی نانی کیتھرائن گرے کے نام سے لیا گیاجو1952ء میں سکاٹ لینڈ سے ہجرت کرکے مغربی آسٹریلیا آگئی تھیں ۔
ابتدائی تعلیم ٹرنٹی سکول کرینز سے حاصل کی۔برکلے کالج آف میوزک بوسٹن سے میوزک میں سر ٹیفکیٹ حاصل کیا۔مارشل آرٹس کی ایک قسم چوئی کونگ ڈو میں بھی سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔سکول جاز بینڈ کی اہم رکن تھیں ۔مقامی پروڈکشن مس سیگون میں بھی کام کیا۔آسٹریلیا سے ہائی سکول تعلیم مکمل کرنے کے بعد منیلا منتقل ہو گئیں جہاں ایک کمر شل ماڈل کی حیثیت سے کام کیا۔فلپائن جرمن ماڈل کلنک سے انکی دوستی کے چرچے رہے۔
2اکتوبر 2016ء میں کٹریا ناگرے کو مس ورلڈ فلپائن کا تاج پہنایا گیا۔ان مقابلوں میں بہترین سوئمنگ سوٹ ،بہترین ایوننگ گاؤن ،بہترین فیشن رن وے اور بہترین ٹیلنٹ ایوارڈز جیتے ۔ان کے علاوہ مندرجہ ذیل کار پوریٹ ایوارڈز مس ایف آئی جی امیج گیٹ وے شامل ہیں ۔انجلینا پورنس مس سپین ،ٹرانس پہلی جینڈر ہیں جو مس یونیورس مقابلوں میں براہ راست شریک ہوئیں ۔
مس یونیورس2018ء ان مقابلوں کا67ایڈیشن تھے جو17دسمبر کو امپیکٹ ارینا تھائی لینڈ میں منعقد ہوئے۔مس یونیورس مقابلے کی میزبانی کا شرف کامیڈین سٹیوہاروے اور سپر ماڈل ایشلے گراہم نے انجام دئیے جبکہ ٹی وی پر سنلٹی کارسن کریسلے اور رے وے کوچ یوسائرہ نے پورے ایونٹ کے دوران رننگ کمنٹری کے فرائض انجام دئیے۔امریکی سنگرسانگ رائٹر نی یونے مقابلے کے دوران اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
اس مرتبہ94حسیناؤں نے مس یونیورس مقابلے کے دوران اپنے حسن کے جلوے پیش کئے جبکہ پچھلے سال92حسینائیں مقابلے میں شریک ہوئی تھیں ۔پہلے ان مقابلوں کو چین میں منعقد کئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا مگر چائنہ کی جانب سے انہیں دنیا بھر میں براہ راست دکھانے سے معذرت کرنے پر ان مقابلوں کو بنکاک میں منعقد ہوئی۔
مس یونیورس 2018ء کا تاج مس فلپائن کے سر سجایا گیا جبکہ ان کی قریبی حریف فرسٹ رنراپ جنوبی افریقہ کی ٹیمریان قرار پائیں ۔ایونٹ کے اختتام پر کٹریا نو گرے کو مس یونیورس2018ء کا فاتح قرار دیا گیا۔ان کی پیش روجنوبی افریقی ڈیمی لینن نیل پٹیرز نے انہیں مس یونیورس کا تاج پہنایا۔وہ مس گلوریا ڈیاز1969ء ،مارگی مورلن 1973ء اور پیاویرٹزبیک2015ء کے بعد مس یونیورس بننے والی چوتھی فلپائنی حسینہ ہیں ۔مس یونیورس2018ء کا تاج پہننے کے بعد گرے خوشی سے پھولے نہیں سمارہی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مقابلے میں شرکت سے پہلے انہیں پورا یقین تھا کہ اس مرتبہ مس یونیورس کا تاج ضرور پہننے میں کامیاب ہوں گی۔
مس یونیورس2018ء کا تاج پہننے سے پہلے مس گرے سے میزبان سٹیوہاروے نے کئی سوال پوچھے ،ان میں سے ایک سوال یہ بھی تھا کہ کینیڈا نے پورا گوئے کے ساتھ مارا جون (چرس)کو قانونی شکل دینے والا دوسرا ملک بن گیا ہے ۔اس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے؟ان کا جواب تھا کہ میں اس کی دوائی کے استعمال کی حامی لیکن تخلیقی صلاحیتوں کے نام پر ہر گز نہیں ،تب لوگ یہ کہیں گے کہ الکوحل اور سگریٹ کی بھی اجازت ہونی چاہئے۔حالانکہ یہ دونوں سخت مضر صحت ہیں۔
کٹریاناگرے نے مس ورلڈ2016ء ایم جی ایم نیشنل ہار براوکسن ہل میری لینڈ میں ہونیوالے مقابلے میں بھی حصہ لیا۔امریکہ میں ہونے والے مقابلے کے ٹاپ فائیو میں جگہ پائی۔اس مقابلے میں وہ تھر ڈرنراپ رہیں ۔2018ء مس یونیورس مقابلوں کیلئے کٹریونا گرے نے بمبلنگ فلپانس آفس میں آفیشل درخواست جمع کرائی ۔نیشنل ڈائریکٹر سٹیلا کی جانب سے ان کی رواں سال مس یونیورس مقابلے کیلئے درخواست کنفر مکر لی گئی۔نینشل کا سٹیوم مقابلے میں کٹریونا گرے نے مسلم پر نسز لباس کا انتخاب کیا۔
18مارچ کو مس یونیورس فلپائن2018ء کا تاج اپنے سر پر سجایا۔اس مقابلے میں مندرجہ ذیل ایوارڈ اپنے نام کئے۔ان مقابلوں میں کٹریونا نے کئی اعزازات اور ایوارڈز جیتے ۔فلپائنی مقابلہ حسن کی تاریخ میں گرے پہلی فلپائنی نیشنل ہیں جنہوں نے مس ورلڈ اور مس یونیورس دونوں مقابلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی ۔ان سے قبل کا رٹینے ایگولیرانے2005ء میں بڑے ملکہ حسن مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔
کٹریونا گرے نے مس یونیورس مقابلے میں ججز کی جانب سے پوچھے گئے تمام سوالات کے ساتھی حسیناؤں سے بہتر جوابات دئیے ۔ان سے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے حوالے سے سوال پوچھے گئے جن کا کٹریونا گرے نے پر اعتماد لہجے میں جواب دیا۔مس یونیورس مقابلوں میں دو حسینائیں ایسی تھیں جن کو انگریزی نہ آنے کی وجہ سے مطلوبہ پوائنٹس نہ مل سکے جس پر کئی ساتھ حسیناؤں کی جانب سے ان پر تنقید کی گئی مگر بعد ازاں ٹوئٹر پران سے دلآزاری پر معافی مانگ لی ۔کٹریانوگرے کے والدین کی جانب سے بیٹی کے فلپائن پہننے پر زبردست استقبال کیا گیا۔
Browse More Articles of Other
احمد راہی
Ahmad Rahi
سیف الدین سیف
Saifuddin Saif
عنایت حسین بھٹی
Inayat Hussain Bhatti
مہاراج غلام حسین کتھک
Maharaj Ghulam Hussain Kathak
احمد عقیل روبی
Ahmed Aqeel Rubi
عبدالحئی سے ساحر لدھیانوی تک
Abdul Hayee Se Sahir Ludhianvi Tak
سیف الدین سیف
Saif ud Din Saif
ترکش سیریل ارطغرل غازی، اسلامی تاریخ کا آئینہ دار
turkish serial Ertugrul gazi, islami tareekh k aaina dar
الحمرا فن کا دارالحکومت قسط نمبر 2
Alhamra Fun Ka DaralHukomat - Qist No 2
الحمرا فن کا دارالحکومت
Alhamra Fan ka Daralhakomat
صنم سعیدبہتر سے بہترین کی طرف گامزن
Sanam Saeed - behtar se bahtareen ki taraf gamzan
پاکستان کا جشن آزادی اور فنکار
Pakistan ka jashn e azadi or fankar
Famous Showbiz Stars
Andrew Garfield
Caitriona Balfe
Asif Raza Mir
Shakeel
Babar Ali
Milo Ventimiglia
Ayesha Khan
Asha Posley
Neil Nitin Mukesh
yashma gill
Genesis Rodriguez
Matthew McConaughey
Showbiz News In Urdu
-
کمل ہاسن نے 'اے آئی' کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے امریکی کالج میں داخلہ لے لیا
-
فیروز خان نے کترینہ کیف اورعالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی
-
زینب کے پاپا نے بڑے بڑے یو ٹیوبرز کو پیچھے چھوڑ دیا
-
شاہ رخ خان کے گھر کے باہر 35 دن سے کیمپ لگائے بیٹھا جنونی مداح
-
معروف امریکی گلوکارہ بلی ایلش نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا
-
خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس، ملزم یاسر کی درخواستِ ضمانت دائر
-
امریکی گلوکارہ سیلینا گومز ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل
-
ٹائم میگزین کا سرورق، 'اے آئی کی 100 بااثر شخصیات' میں انیل کپور بھی شامل