Maharaj Ghulam Hussain Kathak

Maharaj Ghulam Hussain Kathak

مہاراج غلام حسین کتھک

بچھڑے 24 برس بیت گئے

بدھ 29 جون 2022

وقار اشرف
کلاسیکی رقص کو اعضاء کی شاعری کہا جاتا ہے اور پاکستان میں اس فن کے حوالے سے مہاراج غلام حسین کتھک کا نام بلاشبہ سب سے ممتاز اور نمایاں ہے جنہیں مداحوں سے بچھڑے 24 برس بیت چکے ہیں۔4 مارچ 1899ء کو کلکتہ میں پیدا ہونے والے غلام حسین کتھک کے والد رابندر ناتھ ٹیگور کے دوستوں میں شامل تھے جن کے مشورے پر ہی غلام حسین کتھک کے والد نے انہیں پہلے مصوری پھر اداکاری اور کلاسیکی رقص کی تربیت دلوائی۔

لکھنو کتھک اسکول کے بانی اچھن مہاراج رقص میں ان کے اُستاد تھے۔

(جاری ہے)

1950ء میں مہاراج غلام حسین کتھک پاکستان آ گئے جہاں انہوں نے پہلے کراچی اور پھر لاہور میں رقص کی تربیت دینا شروع کی۔پاکستان میں ان کے کئی شاگردوں نے اس فن میں نام کمایا جن میں ریحانہ صدیقی،ناہید صدیقی،نگہت چوہدری،فصیح الرحمن اور دیگر شامل ہیں۔
مہاراج غلام حسین کتھک نے فلم ”سرگم“ میں اداکاری پر بہترین معاون اداکار کا نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی دیا گیا تھا۔وہ 29 جون 1998ء کو لاہور میں وفات پا گئے تھے اور میانی صاحب لاہور کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

Browse More Articles of Other