کیپٹن (ر) صفدر اگر میرے سامنے آئے تو ان کے منہ پر تھپڑ رسید کروں گا

میرے پاکستان کے قائد اعظم کی عزت کرو، قبروں پر جاکر فاتحہ خوانی کی جاتی ہے شور اور نعرے بازی نہیں، مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے معاملے پر اداکار خالد انعم کا شدید غصے کا اظہار

muhammad ali محمد علی پیر 19 اکتوبر 2020 23:02

کیپٹن (ر) صفدر اگر میرے سامنے آئے تو ان کے منہ پر تھپڑ رسید کروں گا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اکتوبر2020ء) معروف اداکار خالد انعم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر اگر میرے سامنے آئے تو ان کے منہ پر تھپڑ رسید کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں مزار قائد کا تقدس پامال کیے جانے کے معاملے پر جہاں عوام، سیاسی و سماجی رہنماوں کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے، وہیں معروف اداکار و گلوکار خالد انعم نے بھی اس معاملے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔



اداکار کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں انہوں نے کیپٹن (ر) صفدر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ خالد انعم کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر اگر میرے سامنے آئے تو ان کے منہ پر تھپڑ رسید کروں گا۔ میرے پاکستان کے قائد اعظم کی عزت کرو، قبروں پر جاکر فاتحہ خوانی کی جاتی ہے شور اور نعرے بازی نہیں۔

(جاری ہے)

اداکار نے چیف جسٹس گلزار احمد، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مزار قائد پر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے پر کیپٹن ر صفدر کیخلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے ان کو گرفتار کرلیا تھا۔ کیپٹن صفدر اپنی اہلیہ مریم نواز کے ہمراہ پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کیلئے کراچی کے دورے پر تھے۔

تاہم پیر کی شام کو عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔ رہائی کے بعد کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ مزار قائد پر کھڑے ہوکر قسم کھائی کہ ووٹ کو عزت دلوائیں گے، مادرملت کا بھی الیکشن چوری ہوا، ہم ریاست کو کمزور نہیں ہونے دیں گے،جھوٹے مقدمات ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔   
وقت اشاعت : 19/10/2020 - 23:02:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :