سلمان خان کی فلم ’’کک‘‘ میں آئٹم نمبر نہیں کر رہی، کترینہ کیف

جمعرات 5 جون 2014 13:04

سلمان خان کی فلم ’’کک‘‘ میں آئٹم نمبر نہیں کر رہی، کترینہ کیف

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5جون 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے متعلق کچھ دنوں سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ سلمان خان کی فلم کک میں آئٹم سانگ پر پرفارم کررہی ہیں مگر اب کترینہ نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سلمان خان کے ساتھ ان کی فلم ’’کک میں کسی گانے پر پرفارم نہیں کررہی اور اس سلسلہ میں میڈیا میں پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

اداکارہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف ان دنوں اپنی آنیوالی تین فلموں ’’ بینگ بینگ ‘‘ ، جگا جاسوس ‘‘ اور ’’ فینٹیم کی شوٹنگ میں دن رات مصروف ہیں اور ان کے پاس کسی اورفلم میں کام کرنے یا کسی آئٹم نمبر پر پرفارم کرنے کے لیے وقت نہیں ہے اور نہ ہی کسی نے ان سے اس سلسلہ میں رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کترینہ کیف دو برس قبل ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم باڈی گارڈ میں آئتم سانگ پر پرفارم کرچکی ہی۔

دوسری طرف بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی رنبیر کپور کے ساتھ فلم جگا جاسوس کی عکسبندی ان دنوں جنوبی افریقہ کے مشہور شہر کیپ ٹاؤن میں تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ انوراگ کیشپ کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اس فلم میں رنبیر کپور ایک جاسوس جب کہ کترینہ ایک سیدھی سادھی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں۔ پکچر شرو پروڈکشن اور والٹ ڈزنی پکچرز کے بینر تلے بنائی جانیوالی فلم میں گووندا بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں جب کہ اسے آئندہ برس 29 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنایا جارہا ہے۔

وقت اشاعت : 05/06/2014 - 13:04:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :