دھرنا دینے والے ملک وقوم کی ترقی کے لیے نہ کچھ کرنا چاہتے ہیں اور کرنے دے رہے ہیں‘جہانزیب خان

اتوار 28 ستمبر 2014 16:33

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 28ستمبر 2014ء) راہنما مسلم لیگ(ن) جہانزیب خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دھرنا دینے والے ملک وقوم کی ترقی کے لیے نہ کچھ کرنا چاہتے ہیں اور کرنے دے رہے ہیں۔ وقت آنے پر عوام ان سے گن گن کے بدلے لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ سیاسی دھرنے دینے سے ملکی مسائل حل ہونے کی بجائے مزید بگاڑ کا شکار ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران اور طاہر القادری کے ان دھرنوں کی وجہ سے حکومتی خزانہ کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگ چکا ہے ‘نواز شریف کو 18کروڑ عوام نے چنا ہے استعفے دینے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگانے سے نتائج نہیں بدل سکتے ۔

نواز شریف عوام کے دِلوں پر راج کرتے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی مثبت پالیسیوں اور عملی منصوبہ جات کی بناء پر پنجاب بھر میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں جو سب کے سامنے ہیں۔ نواز حکومت نے ہمیشہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :