پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار محمد علی کا91واں یوم پیدائش 19جولائی کو منایا جائے گا

جمعہ 15 جولائی 2022 18:17

پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار محمد علی کا91واں یوم پیدائش 19جولائی کو منایا جائے گا
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2022ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار محمد علی کا91واں یوم پیدائش 19جولائی کو منایا جائے گا اس حوالے سے فلمی حلقوںکی جانب سے مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ محمد علی مرحوم کے پرستار سالگرہ کے کیک کاٹیں گے۔ معروف فلمی اداکار محمد علی جولائی19جولائی 1931ء کو بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے انہوںنے اپنے فنی کیرئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا انہوں نے پونے تین سو کے قریب فلموں میں کام کیا جن میں اردو،پنجابی،پشتو ،بنگالی اور ہندی فلمیں شامل ہیں فلم ’’ چراغ جلتا رہا ‘‘ ان کے فلمی کیرئر کی پہلی فلم تھی انہیں فلم دوریاں پر سپیشل ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے ۔

اداکار محمد علی کی معروف فلمی ہیروئین ان کی بیوی ’’ زیبا ، شبنم،دیبا،رانی،شمیم آرا،ممتاز،سنگیتا،فردوس،نیئر سلطانہ،زمرد،نغمہ،نیلو،آسیہ،بابرہ شریف،نشو،مسرت شاہین اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارمحمد علی سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے انہوں نے سابق صدر جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت میں جیل بھی کاٹی تھی ادا کار محمد علی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ لاہور میں منعقد ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کے دوران سعودی عرب کے بادشاہ شاہ فیصل مرحوم نے،ذوالفقار علی بھٹو شہید،سلطان قابوس، اور دیگر عالمی لیڈروں نے ان کے بنگلے پر قیام کیا تھاان کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ گہرے دوستانہ تعلقات تھے وہ ان کی حکومت میں ثقافت کے مشیر بھی رہے ہیں ۔

فلم ’’ دم مست قلندر ‘‘ ان کی زندگی کی آخری فلم تھی ان کا انتقال 19مارچ 2006ء کو دل کے دورے کے باعث ہوا ان کی عمر 75برس تھی ۔
وقت اشاعت : 15/07/2022 - 18:17:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :