کراچی ،شیخ رشید سے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سینیٹر بابر خان غوری کی ملاقات
بدھ 26 نومبر 2014 21:07
کراچی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے بدھ کو مقامی ہوٹل میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سینیٹر بابر خان غوری نے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال ، 30 نومبر کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے ہونے والے جلسے اور دیگر امو رپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شیخ رشید نے اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کو دعوت دی کہ وہ حکومت مخالف احتجاج میں ہمارا ساتھ دیں اور 30 نومبر کو ہونے والے جلسے میں شرکت کریں ۔
ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم فی الحال 30 نومبر کے جلسے میں شرکت کا کوئی نہیں رکھتی ہے تاہم سیاسی صورت حال اور کسی بھی احتجاج میں شمولیت کے حوالے سے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی مشاورت سے آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرے گی ۔(جاری ہے)
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم کیو ایم اور الطاف حسین سے میرا دیرینہ رشتہ ہے ۔
میری خواہش ہے کہ ایم کیو ایم موجودہ صورت حال میں اپنا کردار ادا کرے ۔ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے اتحاد کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا ہوں۔ میرا اور عمران خان کا نظریہ ایک ہی ہے ۔ 30 نومبر کو ہمارا جلسہ پر امن ہو گا ، جس میں تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت ہے ۔ اس موقع پر سینیٹر بابر خان غوری نے کہاکہ ایم کیو ایم ایک جمہوری جماعت ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ تمام مطالبات اور مسائل مذاکرات کے ذریعہ حل کیے جائیں ۔ احتجاج کرنا ہر جماعت کا حق ہے ۔ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ آئندہ انتخابات کے انعقاد سے قبل مربوط انتخابی اصلاحات کی جائیں اور چیف الیکشن کمیشنرکی تقرری کے معاملے پر بھی تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماوٴں کو اعتماد میں لیا جانا چاہئے اور 18 ویں ترمیم میں کوئی خامی ہے تو اسے آئینی طریقے سے دور کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.