معروف یوٹیوبرمعاذ صفدرکو4 کروڑکا نقصان
مجھے لگاسوات میں ریزورٹ کا بزنس اچھا چلے گا ،پاکستانی معیشت گرنے اور ڈالر بڑھنے کی وجہ سے لگاتار نقصان میں رہا،معاذصفدر
ہفتہ 17 فروری 2024 12:18
(جاری ہے)
معاذ صفدر نے کہاکہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں سیاحت کا رجحان کافی کم ہوگیا ہے،مہنگائی بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے لوگ گھومنے پھرنے نہیں جارہے،یہی وجوہات تھیں کہ میرے اس ایک بزنس میں اتنا بڑا نقصان ہوا۔
یوٹیوبر نے کہاکہ زیرورٹ سے کمائی زیرو ہوئی لیکن میں ہر ماہ اس زیرورٹ کے کرائے اور دوسرے خرچوں میں پیسہ لگاتا رہا کیونکہ مجھے یہی امید تھی کہ شاید سیاحت بڑھ جائے گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دیگر دو بزنس سے جو پیسہ کمایا وہ بھی ریزورٹ پر لگادیا اور اس طرح مجھے 4سے 5کروڑ کا نقصان ہوگیا،میرے پاس جتنی بھی جمع پونجی تھی وہ سب نقصان میں چلی گئی۔واضح رہے کہ یوٹیوب پر معاذ صفدر کے 3.8ملین سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں، معاذ صفدر نے سال 2022میں صبا عباسی سے شادی کی تھی، اس جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے۔معاذ صفدر اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے فیملی وی لاگز اپلوڈ کرتے ہیں جن میں ان کے ساتھ ان کی والدہ، والد، بہن، بھائی، اہلیہ اور بیٹا ہوتا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے معروف فنکارومزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14مئی منگل کو منائی جائے گی
-
ترنم نور جہاں کی صاحبزادی گلوکارہ ظل ہما کی دسویں برسی 16مئی کومنائی جائے گی
-
اداکارہ مہوش حیات کو گھڑ سواری کا شوق، ویڈیو بھی شیئر کردی
-
انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی، اداکارالو ارجن پر مقدمہ درج
-
سشانت کو موت سے قبل ہی اپنے موت کا علم تھا، بہن کا دعوی
-
کینسر کی تشخیص اور ماں نہ بن پانا مشکل مرحلہ تھا ،قدرت کے فیصلے کو قبول کیا:منیشا کوئرالہ
-
اداکارہ ہیما مالنی کا شاہ رخ خان کوبالی ووڈ میں لانے کا انکشاف
-
معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیص کی تیسری برسی (کل ) منائی جائے گی
-
میٹ گالا 2024ء کے ایونٹ میں شرکت نے عالیہ بھٹ کی شہرت میں مزید اضافہ کردیا
-
بھارتی اداکارہ کار حادثے میں چل بسیں، اہلخانہ شدید زخمی
-
بیٹی کو ان رشتوں کے متعلق سمجھایا جنہیں نبھانے میں کامیاب نہ ہوسکی، جویریہ عباسی
-
سلمان خان لڑکیوں کو بے وقوف بناتے رہیں گے، شادی نہیں کریں گے، متھن چکرورتی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.