نئی تھرل فلم “پولٹر گِیسٹ”کا نیا ٹیزرجاری

فلم24جولائی کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

اتوار 26 اپریل 2015 13:04

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) ہالی وڈ میں ان دِنوں خوف اور دہشت کے سائے منڈلا رہے ہیں اسی سلسلے میں حقیقی واقعات سے متاثر ہوکربنی نئی ہاررتھرل فلم”پولٹر گِیسٹ “کا نیاٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گِل کینن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہا نی شیطانی ارواح کے زیرِ اثرایک ایسے ویران گھر کے گِرد گھوم رہی ہے جہاں غیر مّرئی قوتیں اور مافوق الافطرت مخلوق اپنی موجودگی کا احساس دلانے کیلئے ایسے ایسے حربے استعمال کرتی ہیں کہ تمام خاندان کی جان خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

ڈراؤنے مناظر اور دِل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی اس فلم میں اہم کردار سیم روک ویل،جیرڈ ہیرس،روز میری ڈیویٹ اورجین ایڈم ادا کر رہے ہیں جورواں سال ٹوینٹیتھ سینچری فاکس کے تحت 24جولائی کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 13:04:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :