سہیل احمد رضا کی نارویجن رائل ایمبیسی کے فرسٹ سیکرٹری مسٹر تھامس رم برڈل سے ملاقات

سہیل رضا نے مسٹر تھامس رم برڈل کو ڈاکٹر طاہر القادری کا دہشت گردی کے خلاف تاریخی فتویٰ کا نسخہ بھی دیا

ہفتہ 2 مئی 2015 21:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) نارویجن رائل ایمبیسی کے فرسٹ سیکرٹری مسٹر تھامس رم برڈل سے ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹر نیشنل سہیل احمد رضا نے ملاقات کی ہے۔سہیل احمد رضا نے مسٹر تھامس رم برڈل کو ڈاکٹر طاہر القادری کی دہشت گردی،انتہا پسندی کے خاتمہ ،قیام امن،بین المذاہب بھائی چار کے فروغ کیلئے عملی کاشوں سے آگاہ کیا۔

سہیل احمد رضا نے کہا کہ انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن دنیا کے 90ملکوں میں ثقافتی و تہذیبی تصادم و دیگر مذاہب کے ساتھ رواداری کو فروغ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

سہیل رضا نے مسٹر تھامس رم برڈل کو ڈاکٹر طاہر القادری کا دہشت گردی کے خلاف تاریخی فتویٰ کا نسخہ بھی دیا۔اس موقع پر مسٹر تھامس نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے تعلیم کے فروغ خصوصاً بچیوں کی تعلیم کیلئے جو ادارے قائم کئے ہیں وہ بہت بڑا کارنامہ ہے ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کم عرصے میں غیر معمولی کام کیا ہے ۔دہشت گردی کوکچلنے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری نے جو تحقیقی فتویٰ دیا ہے وہ وقت کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری امن اور محبت کیلئے کام کر رہے ہیں ہم ان کی قدر کرتے ہیں ۔ڈاکٹر طاہر القادری تہذیبوں کے ٹکراؤ کے خلاف کام کر رہے ہیں جو امن اور انسانیت کی نمائندگی ہے ۔

متعلقہ عنوان :