ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری، گلگت بلتستان میں برفباری کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

سب سے زیادہ بارش پسنی 28 ملی میٹر، دیر 26، خضدار، کالام 19، مالم جبہ 17، چترال 16، کوئٹہ 09، قلات، بالاکوٹ میں سات ڈگری سینٹی گریڈ بارش ریکارڈ کی گئی

پیر 21 جنوری 2019 22:40

ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری، گلگت بلتستان میں برفباری کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2019ء) ملک بھر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے بعد خشک سردی کا خاتمہ ہو گیا جب کہ گلگت بلتستان میں برفباری کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔سب سے زیادہ بارش پسنی 28 ملی میٹر، دیر 26، خضدار، کالام 19، مالم جبہ 17، چترال 16، کوئٹہ 09، قلات، بالاکوٹ میں سات ڈگری سینٹی گریڈ بارش ریکارڈ کی گئی۔

ملک بھر کے مختلف شہروں میں تیز اور آہستہ بارش کا سلسلہ گزشتہ شب سے جاری ہے۔ جڑواں شہروں اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں وقفے وقفے سے تیز اور آہستہ بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔کراچی میں ہونے والی بارش بلدیاتی اداروں کی نااہلی کے باعث ہمیشہ کی طرح زحمت ثابت ہوئی۔ کراچی میں گزشتہ شب ہونے والی تیز بارش کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں بارش کے ساتھ ہی متعدد بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے اور شہر کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بھی کئی شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔مری، سوات، مالم جبہ سمیت پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور کئی علاقوں میں ایک سے دو فٹ برف پڑ چکی ہے۔ گلگت بلتستان میں ہونے والی برفباری نے گزشتہ 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

مری، سوات سمیت پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوتے ہی سیاحوں نے مختلف علاقوں کا رخ کر لیا ہے جب کہ پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ دو روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔سب سے زیادہ بارش پسنی 28 ملی میٹر، دیر 26، خضدار، کالام 19، مالم جبہ 17، چترال 16، کوئٹہ 09، قلات، بالاکوٹ میں سات ڈگری سینٹی گریڈ بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش نے جاڑے کی شدت بڑھا دی۔ لاہور میں کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب، سندھ، بلوچستان میں مزید بارش،مری، گلیات اور کشمیر میں برفباری کی پیشگوئی کر دی۔لاہور کے مختلف علاقوں میں گذشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کہیں بوندا باندی تو کہیں تیز بارش نے موسم مزید ٹھنڈا ٹھار کر دیا۔

بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں نے موسم کو دلفریب بنا دیا۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 جبکہ زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب کے شہروں راجن پور، اوچ شریف اور روجھان میں بھی بادل برسے۔ سیالکوٹ، گجرات، قصور، بورے والا، خانیوال اور فیصل آباد میں بھی بارش ہوئی، وہاڑی میں ڑالہ باری نے سردی کی شدت بڑھا دی۔ملکہ کوہسار مری میں برفباری نے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔ زیارت میں بھی وائٹ کارپٹ بچھ گیا۔ بٹگرام میں ایک فٹ تک برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان