نئے پاکستان میں ہر روز نیا بجٹ اور نیا تنازع ہے،ایم ساجد عباسی

عوام سے آزادی یا جینے کا حق چھین لیاجائے تو احتجاج کا راستہ باقی رہتاہے،چیئرمین و جنرل سیکرٹری فیڈرل کپیٹل اسلام آبادمسلم لیگ(ن)

پیر 15 جولائی 2019 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آبادکے جنرل سیکرٹری و چیئرمین میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد ایم ساجد عباسی نے کہاہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی تحویل میں دے دیاگیا ہے،نئے پاکستان میں ہر روز نیا بجٹ اور نیاتنازع ہے،جب عوام نے آزادی اور جینے کا حق چھین لے توپھر احتجاج کا راستہ باقی رہتاہے۔

انہوں نے کہاکہ خان صاحب نے پہلے ہی سٹیٹ بینک،FBR ،بجٹ بنانے تک کنٹرول IMF کو دے دیا ہے اب تمام سیاستدانوں ،بیوروکریٹس کی ٹراننزیکشنز کی نگرانی بھی کررہے ہیں،جب IMF ہر معاملے پر مداخلت کرے گی پھرہماری آزادی غلامی کی طرف جائیگی،اسلام اور پاکستان مخالف منصوبہ ساز پاکستان پر اپنی گرفت بڑھا رہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ(ن) حکومت وقت کے ہر غلط کام پر آواز بلند کرتی رہے گی،عوام کی حقیقی ترجمانی کا حق اداکرے گی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما ایم ساجدعباسی نے کہاکہ کاروبار کو تباہ کرکے کسی صورت بھی ریونیوحاصل نہیں کیاجاسکتا،ظالم حکمران ریاست مدینہ کا نام لے کر عوام کے مذہبی جذبات سے کھیل رہے ہیں،نااہل او رنالائق حکمران ٹولہ مدینہ سے مذاق بن کرکے خدائی قہر سے بچیں،سلیکٹڈ حکومت مہنگائی کے خوفناک اور سونامی کی بدولت بہت جلد رخصت ہونے والی ہے، غاصب حکمرانوں کا عوام سے کیاگیا ہر وعدہ جھوٹا نکلا بجٹ میں عوام کوتکلیف اور اشرفیہ کو ریلیف دیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ ٹیکس پالیسی کی آڑمیں تاجروں میں خوف و ہراس پیدا کیاجارہاہے،جو کہ ملکی معیشت کیلئے ٹھیک نہیں،آئی ایم ایف کی پالیسی کو تاجروں پرمسلط کیاجارہاہے،پوری دنیا میں حکومت زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر بجٹ بناتی ہے اور ٹیکس لگاتی ہے جبکہ ہمارے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہی چھوٹا طبقہ ہوتاہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آبادکے جنرل سیکرٹری و چیئرمین میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد ایم ساجد عباسی ایم ساجد عباسی نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دورا قتدار میں صحیح معنوں میں عوام کو ریلیف میسر تھا،مہنگائی کنٹرول میں تھی کسی کی حق تلفی نہ کی گئی ،باشعور عوام آج بھی میاں نوازشریف کے تاریخ ساز دور اقتدار کویادکرتے ہیں، بلند و بانگ دعوے،خوشنماوعدے اورعوام کو سبز باغ دکھاکر اقتدار میں آنے والی تحریک انصاف کی قیادت اب عوام سے منہ چھپاتی پھررہی ہے،کسی وعدے کی ابھی تک تکمیل نہیںہو سکی،،کپتان اور ان کی نالائق ٹیم کو ہر محاذ پر ناکامی ہوئی ہے،تبدیلی سرکار نے پہلا بجٹ پیش کرکے ہی غریب عوام کیلئے عرصہ حیات تنگ کردیا ہے، ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے میاںنوازشریف جیسی مخلص اور محب وطن قیادت کی ضرورت ہے ،بیرونی اشاروں پر کام کرنے والے ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی