ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

جمعہ 20 دسمبر 2019 18:32

ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2019ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) ہفتہ کو موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ کشمیر کے اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان کے اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

(جاری ہے)

بالائی سند ھ کے اضلاع (سکھر، لاڑکانہ، روہڑی، پڈعیدن، جیکب آباد) میں شدیددھند چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے میدانی اضلاع (لاہور، گوجرانوالہ ،سرگودہا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر) میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم فیصل آباد، جھنگ، سیالکوٹ، گجرات اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔ فیصل آباد 2، سیالکوٹ، گجرات، جھنگ ایک اور گوپس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو، گوپس، بگروٹ منفی 08، استور، کالام، ہنزہ منفی 06، پاراچنار منفی04، مالم جبہ منفی 03، گلگت، راولاکوٹ اور دیر میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی