شوال کا چاند دیکھنے کی کوششیں، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کے تیور اچانک بدل گئے

مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کے دوران اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود ہو گیا، چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی

منگل 9 اپریل 2024 20:10

شوال کا چاند دیکھنے کی کوششیں، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کے تیور اچانک بدل گئے
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل 2024ء ) شوال کا چاند دیکھنے کی کوششیں، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کے تیور اچانک بدل گئے۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کے دوران اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود ہو گیا۔ لاہور اور کوئٹہ کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے شوال کا چاند نظر نہ آنے کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا گیا ۔

جبکہ کراچی زونل رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند کی شہادتوں کی تصدیق کرنے سے گریز، سربراہ زونل کمیٹی حافظ محمد سلفی کے مطابق چاند کی شہادتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم اجلاس کے دوران کسی شخص کو چاند نظر نہیں آیا، محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی عمر 24 گھنٹے ہو تو آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم اس وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی اور کوہلو سمیت ملک کے کئی علاقوں سے شوال کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کا جائزہ لینے میں مصروف ہے۔ چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے عید کے چاند سے متعلق پیشن گوئی کی تھی کہ پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا قومی امکان ہے اور عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہنے کا امکان ہے تاہم شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہوسکتا ہے جب کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوچکی ہے، اسی لیے ملک میں آج چاند نظر آنے کے امکانات ہیں کیوں کہ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی، غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔ چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں اجلاس ہو رہا ہے۔ اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جا رہی ہیں، اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی ممبران اور محکمہ موسمیات سپارکو سائنس ٹیکنالوجی حکام شریک ہیں، رویت ہلال کمیٹی اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہو رہا ہے، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان کیا اور بتایا کہ مملکت کے کسی علاقے سے شوال کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی لہذا مملکت مین رمضان المبارک کے 30 روزوں کے بعد عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات