عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑی ہے 15 مئی کو نائب صدر مریم نواز کا پرتپاک استقبال کرکے تاریخ رقم کریں گے۔چوہدری ندیم اختر

بدھ 11 مئی 2022 13:17

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2022ء) صدر مسلم لیگ ن آئرلینڈ چوہدری ندیم اختر نے کہا ہے کہ عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑی ہے 15 مئی کو نائب صدر مریم نواز کا پرتپاک استقبال کرکے تاریخ رقم کریں گے بھمبر کی دھرتی کی عوام کی بھرپور شر کت ہوگی شعائر اسلام کی توہین گناہ عظیم ہے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کوٹلہ میں شاندار استقبال کیا جائے گا ضلع بھمبر سے قافلوں کی شکل میں جلوس جلسہ گا ہ میں جائے گااور جلسہ تاریخ رقم کرے گا مہنگائی سے ستائی ہوئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ تحریک انصاف کو مسلم لیگ ن کی حکومت ہضم نہیں ہورہی وزیراعظم شہباز شریف نے چیک اینڈ بیلنس کا نظام قائم کرنے کے لیے عملی اقدمات اٹھا رہے ہیں اس روضہ اقدس ۖ کی توہین کے علاوہ کسی اور چیز سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا ہے تحریک انصاف کی حکومت عوامی بدعائوں سے گری ، شہباز شریف مسائل حل کرینگے سابق وزیراعظم عمران خان نے جس طرح مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کیا انکے چہرے سے گزشتہ روز قدرت نے بے نقاب کو اتار پھینکا ہے ن لیگ کی تاریخ عوامی خدمت سے بھری پڑی ہے جب بھی مسلم ن کی حکومت آئی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کررہی ہے ۔\378

Browse Latest Weird News in Urdu