Aaya Shadiyon Ka Mosaam - Article No. 2417

Aaya Shadiyon Ka Mosaam

آیا شادیوں کا موسم - تحریر نمبر 2417

اب کے دلہنوں کے بال کیسے سجیں گے

پیر 7 ستمبر 2020

میٹھی یعنی عید الفطر کے بعد شادیوں کا موسم آتا ہے۔موسم کے ساتھ ہو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے والے خاندان چھوٹی چھوٹی چیزوں میں بھی بڑا اہتمام کرتے ہیں۔شادیوں کے کاموں کا تو آپ کو اندازہ ہی ہو گا کہ ہزاروں کام مل بانٹ کے کئے جاتے ہیں۔اگر تقریبات کا اہتمام ہو تو شرکت کرنے والوں کی تفویح طبع ،آرام اور خوشی کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے اور دلہن کے ہار سنگھار کی تو کیا بات ہے۔

مہینوں پہلے شادی اور ولیمے کے میک اپ کے لئے بیوٹیشن سے رابطہ کر لیا جاتا ہے۔خاندان کے بزرگ اور قریبی رشتے دار خصوصاً والدین تو گویا ایک پاؤں کھڑے ہو کر تمام انتظامات کرتے ہیں اور کوئی تھکتا بھی نہیں کہ یہ گھڑیاں نصیبوں والوں کے حصے میں آتی ہیں۔
شادی کے لئے خود اپنی تیاری کرنی ہو یا قریبی رشتے دار،سہیلی یا بہن بھائی کی شادی ہو آپ چاہتی ہیں ذرا ہٹ کے تیار ہونا۔

(جاری ہے)

تو کیوں ناں پھولوں والی پونی ٹیل یا چٹیا اور سائیڈ گرے کے ساتھ کوئی پیٹرن بنایا جائے۔آئیے آج اپنے بالوں کو بہت منفرد انداز میں سجانے سنوارنے پر غور کریں۔آپ نے مغربی دلہنوں کو بھی بال بناتے سجاتے وقت پھولوں کا استعمال کرتے دیکھا ہو گا۔ہم پاکستانی لڑکیوں کو آرائش کا ایک منفرد ذاویہ بتاتے ہیں۔
اگر آپ ہیئر بن بنانا پسند کریں تو ․․․
یہ برائیڈل جوڑا ہیئر اسٹائلسٹ موتیے ،گلاب کی کلیوں یا بے بی بریتھ پھولوں کی مدد سے بنایا جاتا ہے۔
دلہن کے سوٹ کا دوپٹہ بھاری ہوتا ہے اس لئے اگر قدرت اونچا کرکے جوڑا ہیئر اسٹائل بنا دیا جائے تو دوپٹہ آسانی سے سیٹ ہو جاتا ہے۔اگر آپ یہ روایتی جوڑا پسند نہیں کرتیں تو بالوں کو آگے سے Twistکرکے پیچھے مزید اسٹائل میں بن بنوا سکتی ہیں۔شادی کے زیور میں بندوں یا جھمکوں کے سہارے کو بن میں لگا کر پھولوں کو اردگرد سیٹ کیا جاتا ہے۔
سائیڈ گجرا اسٹائل
چند برس پہلے تک دلہنوں کے بالوں میں گجرے کی لڑیاں لگائی جاتی تھیں۔
مہک کے ساتھ ساتھ آرائش کا یہ انداز بھی اچھا زاویہ تھا کے بعد اب آپ سائیڈ گجرا ہیئر اسٹائل بنوا کر خود کو نمایاں کر سکتی ہیں۔اس ہیئر اسٹائل میں درمیان کی مانگ نکالی جاتی ہے۔بالوں کے دو برابر حصے کرکے چٹیایا بن بنایا جاتا ہے۔پھر کان کی پشت سے موتیے کے پھولوں کو سیٹ کیا جاتا ہے۔آپ پھول والے کو اپنی مخصوص آرائش کے حوالے سے یاد دہانی کرادیں کہ آپ کو بالوں کے لئے کیسا گجرا چاہئے۔
دلہنیں اور اس کی بہنیں یا کزنز اصلی پھولوں ہی کی آرائش کرنا پسند کرتی ہیں لیکن اگر آپ کو نقلی موتیے کا کراؤن یا کلپ درکار ہو تو وہ بھی مارکیٹ میں دستیاب ہو جاتا ہے۔
پھولوں والی پونی ٹیل
شادی ایسا فنکشن ہے جس میں عمدہ تراشے گئے بالوں کے ساتھ کچھ نیا کرنے کو جی چاہتا ہے ۔پونی ٹیل عام دنوں میں تو ضرورت کے تحت بنائی جاتی ہے مگر خاص شادی کے لئے تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ پونی ٹیل بنائی جا سکتی ہے۔
آپ بالوں کو نیچے کی جانب سے کرل کرلیں اگر قدرتی کرل ہیں تو اور بھی اچھا ہے بالوں کے آگے کی جانب سے دو یا تین چھوٹی چٹیا بنوا لیں اور اسے پشت پر لے جاکر الٹرینڈ سے پونی ٹیل بنالیں اور جس جگہ ربر بینڈ لگائیں وہاں تازہ یا نقلی پھولوں کو سیٹ کرالیں۔اس انداز کا ہیئر اسٹائل ان خواتین کے لئے موزوں ہے جن کی گود کے بچے ہیں اور انہیں تقریب میں بچوں کو بھی سنبھالنا ہے اور نوجوان لڑکیاں بھی خود صاحب طرز ظاہر کرنے کے لئے عام دنوں سے مختلف یہ پونی ٹیل بنا سکتی ہیں۔

ہبل بریڈ یا پھولوں والی چٹیا
یہ چٹیا روایتی طرز کی نہیں ہوتی اس لئے آپ کو شش کریں کہ چٹیا کے ہر بل کو دل کے انداز میں بل دے کر درمیان میں پسندیدہ رنگ کے پھول لگا لیں۔مہندی اور مایوں کی تقریب کے لئے موتیے کے پھولوں کی آرائش مناسب رہے گی اگر آپ ماتھے سے اوپر کے یعنی اٹھے ہوئے اسٹائل کو پسند نہیں کرتیں تو سائیڈ میں تہہ کی شکل میں بالوں کی لیئرز کی طرح آراستہ کرلیں۔
یہ چہرے کو شاہانہ سالک دینے والا خوبصورت اسٹائل ہے۔اگر آپ کے بال لمبے اور گھنے ہیں تو آپ بالوں کے ایکسٹینشن(مصنوعی بالوں کی وگ) لگا کر بھی یہ پھولوں والی چٹیا بنوا سکتی ہیں۔غرضیکہ خوشی کی اس تقریب میں دلہن سے لے کر قریبی رشتے داروں تک کی آرائش وزیبائش جہاں دونوں کو خوش کرتی ہے وہیں یہ نئی زندگی کی شروع کے لئے معانقے سے کم نہیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Aaya Shadiyon Ka Mosaam" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.