Ab Ke Sarma Main Rotine Badliye - Article No. 2519

Ab Ke Sarma Main Rotine Badliye

اب کے سرما میں روٹین بدلئے - تحریر نمبر 2519

پھولوں اور جڑی بوٹیوں کے تیل خود بنایئے

جمعہ 29 جنوری 2021

آملہ،سرسوں،ناریل،بادام،اخروٹ،زیتون،چنبیلی،تلوں،لیونڈر،لیموں اور اسی طرح بیسیوں تیل آپ نے استعمال کئے ہوں گے۔ان تمام کی افادیت بھی بہت ہے جسے ہماری دادیاں،نانیاں بھی فخر سے استعمال کرتی چلی آرہی تھیں اب ایک بار پھر جڑی بوٹیوں اور پھولوں پتیوں سے کشید کئے ہوئے تیلوں کی اہمیت تسلیم کی جانے لگی ہے۔یہ تیل نوجوان نسل میں بھی مقبول ہو رہے ہیں اور ظاہر ہے کہ اس کی وجہ ان کا خالص اجزاء پر مشتمل ہونا بھی ہے۔

آپ چاہیں تو گھر پر بھی تیل بنانے کا تجربہ کر سکتی ہیں۔کم از کم اپنے کنبے کے لئے نامیاتی اجزاء پر مشتمل تیل بنا کر بچوں اور دیگر خواتین کو مصنوعی خوشبوؤں اور غیر صحت بخش اجزاء سے نجات دے سکتی ہیں۔اگر آپ کو جڑی بوٹیوں کی پہچان ہے۔اس ضمن میں آپ کا مالی اور نرسری میں کام کرنے والے افراد آپ کا ہاتھ بٹا سکیں اور صائب مشورے دیں تو ان سردیوں میں اپنے لئے خود تیل بنا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

آپ خشک کی ہوئی جڑی بوٹیوں کی مدد سے بھی تیل تیار کر سکتی ہیں مگر 12 سے 18 ماہ تک انہیں شفاف حالت میں محفوظ کیا گیا ہونا چاہیے گو کہ ان کا مخصوص ذائقہ اور مہک ہی نہیں رنگ بھی قدرے تبدیل ہو جاتا ہے تاہم ہمارا مشورہ یہ ہے کہ آپ تازہ جڑی بوٹیوں اور پھولوں کی پتیوں کی مدد سے یہ تجربہ کریں۔اس تیل کو محفوظ کرنے کا بہترین ذریعہ آپ کا فریج ہی ہے خاص کر گرمیوں کے دنوں میں تاکہ یہ لمبی مدت تک صحیح حالت میں رہے۔

Base Oil کی اہمیت
ڈالڈا فوڈز کے تیار کردہ سن فلاور اور اولیو آئل بہترین انتخاب ہو سکتے ہیں۔جڑی بوٹیوں کا تیل ان دونوں تیلوں کے حیاتیاتی کیمیا سے بنتا ہے۔اس ضمن میں آپ کو کسی کولہو کے ماہر سے مشورہ کر لینا چاہیے۔ہربل تیل جڑی بوٹیوں کے ننھے منے پھولوں اور پتیوں سے اس Base Oil کے ساتھ ملا کر بنتا ہے۔بادام اور خوبانی کے تیل کی مختلف افادیت ہے یہ خوشبو کے لئے شامل کیا جاتا ہے۔
ناریل کے تیل کے ساتھ لیونڈر کی پتیوں اور Thyme کے پھولوں کو شامل کرکے ایک مختلف تیل تیار ہوتا ہے۔سرسوں کے تیل کو Base Oil کے طور پر استعمال کرنے کی غلطی نہ کریں گوکہ یہ پکانے کے علاوہ سر اور جسم کی مالش کے لئے بہتر سمجھا جاتا ہے مگر اس کی مہک کی شدت کسی دیگر اروما کو دو آتشہ کرکے متاثر کن نہیں بناتی۔
تازہ جڑی بوٹیوں کو کیسے استعمال کیا جائے؟
سب سے پہلے شیشے کی درمیانے سائز کی بوتل کو نیم گرم پانی اور صابن سے اچھی طرح دھو کر خشک ہونے دیں۔
اس بوتل کو الٹا کرکے رکھیں تاکہ فضا میں موجود کوئی بیکٹیریا یا وائرس اور گرد و غبار جمع نہ ہو۔کوشش کریں کہ دھوپ میں بوتل کو خشک کر لیا جائے جڑی بوٹیاں اور پتیاں دھو کر دھوپ میں رکھیں اور چند سیکنڈ کے بعد انہیں تولئے میں لپیٹ کر سکھا لیں۔صاف ستھرے چاپنگ بورڈ پر انہیں رکھ کر باریک باریک کاٹ لیں۔پھر انہیں کھولتے ہوئے پانی میں ابال لیں حتیٰ کہ Bubbles بننے لگیں اب چولہا بند کرکے کوئی کاٹن کا کپڑا لے کر پتیلی کو ڈھانپ دیں۔
کمرے کے درجہ حرارت میں اسے ٹھنڈا ہونے دیں اور شیشے کی بوتل میں اس آمیزے کو اپنے پسندیدہ Base Oil کے ساتھ منتقل کر دیں۔اب آپ نے 10 دن انتظار کرنا ہے۔بوتل پر کپڑا باندھ کر Cork لگا دیں یا ڈھکن بند کر دینا ہے۔ جس پانی میں Herbs ابلے تھے وہ بھی ٹھنڈا کرکے اسی بوتل میں ملانا ہے۔درج ذیل جڑی بوٹیاں شامل کی جاسکتی ہیں۔
Basil یعنی کالی تلسی یا نازیو جس کی پتیاں کھانے میں خوشبو کے لئے بھی استعمال ہوتی ہیں۔
Fennel سونف،Marjoram، Oregano(نازیو)،پودینہ،Tarragon(طرحون)Aniseed(بادیاں)Thyme(پودینہ)Savoury،روز میری کے پتے،لیونڈر کے پتے، Dil،Lemon balm اور Sage وغیرہ،علاوہ ازیںCalendula یعنی گیندے کے پتے،گلاب کی خشک پتیاں ہاتھوں سے مسل کر یا Chive کے ارغوانی رنگ کے پھول بھی شامل کئے جا سکتے ہیں۔جب آپ پھولوں کو شامل کریں تو ان کے گرد سبز حصوں کو الگ کر دیں۔10 سے12 دن بعد ایک مہکتا ہوا تیل آپ کے گھر میں تیار ہو گا جو قطعاً کیمیائی عمل سے کشید نہیں ہوا۔اب آپ اسے سایہ دار جگہ میں محفوظ کر لیں اور اپنی روزمرہ کی بیوٹی کیئر روٹین میں شامل کر سکتی ہیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Ab Ke Sarma Main Rotine Badliye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.