Afmahal O Afsurtagi Main Khanoon Per Tawaja Ziada - Special Articles For Women
اضمحلال وافسردگی میں کھانوں پر توجہ زیادہ - خواتین کیلئے مضامین
بدھ 15 اپریل 2015

سمیّہ سیّد طارق:
میرے پاس زیادہ تر ایسے مریض آتے ہیں جو مٹاپے کی شکایت کرتے ہیں۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ان کا وزن زیادہ ہو گیا ہے ، کھانا ہضم نہیں ہوتا اور وہ ذہنی کھچاوٴ کا شکار رہتے ہیں۔ غیر شادی شدہ افراد ان خرابیوں پر زیادہ توجہ دیتے ہیں جب کہ شادی شدہ افراد کو اپنی بیویوں کی طرف سے یہ شکایات ہوتی ہیں اسی وجہ سے وہ ان سے ناخوش رہتے ہیں۔
مثال کے طور پر ایک مریضہ کا احوال سینے، جو اپنا بلڈ پریشر چیک کرانے کے لئے میرے کلینک میں آتی تھیں۔میں نے محسوس کیا کہ ہو ان دنوں کچھ پریشان مند سی رہتی ہیں۔ میں نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ کسی مصیبت میں گرفتار ہیں؟ انھوں نے بتایا کہ ان کا صرف ایک ہی لڑکا ہے جو تعلیم حاصل کرنے کے لئے باہر چلا گیا ہے ا ب میرے خاوند ہیں جو وقت، بے وقت کھانے کو مانگتے رہتے ہیں۔
میں نے وضاحت کی:” جب کوئی شخص ذہنی الجھن میں گرفتار ہوتا ہے تواپنی توجہ ہٹانے کے لئے کھانے کی طرف راغب ہو جاتا ہے اس میں تنہائی یا اپنے چاہنے والوں سے علیحدگی بھی شامل ہے۔“
اس مریضہ کے شوہر ملازمت سے رٹائر ہو چکے ہیں وہ اپنا زیادہ تر وقت بیٹے کے ساتھ گزارتے تھے۔ لیکن وہ تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے غیر ملک چلا گیا تو وہ اکیلے پن کا شکار ہو گئے۔ چنانچہ ان پر اضمحلال و افسردگی (ڈپریشن) طاری ہو گی۔ اب وہ اس کیفیت سے نجات پانے کے لئے نت نئی غذائیں کھانا چاہتے ہیں ۔ میں نے مریضہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے شوہر کے مطالبے پر ناگواری کا اظہار نہ کریں اس لیے کہ ”کھانا“ اب ان کے لئے مذکورہ کیفیت سے نجات پانے کا ایک ذریعہ بن گیا ہے میں انھیں تسلی دیتے ہوئے کہا کہ اب وہ اپنے شوہر کے قریب رہیں اور بتدریج کھانوں میں کمی کریں۔
میں یہی ہدایت دوسروں کوبھی دوں گی کہ اگر آپ کا کوئی رشتے دار یا دوست اضمحلال وافسردگی میں مبتلا ہو یاکسی صدمے سے دوچار ہو تو اس سے قریب رہیے اور وہ اپنی کیفیت دود کرنے کے لئے اگر زیادہ کھانا کھا رہا ہو تو اسے حکمت عملی سے باز رکھیے اور اس کے اس عمل پر ناگواری کا اظہار نہ کیجئے۔
اپنے خاندان کے ساتھ گاہے گاہے سیروتفریخ کا پروگرام بنائے۔ اگر آپ مضمحل وافسردہ ہوں تو صبح چہل قدمی کیجیے۔ رات گئے تک کام نہ کریں۔ اور اپنے دوست احباب کے ساتھ وقت گزاریں ۔ یقین کریں کہ کسی کی خوشی میں شریک ہونا یا اپنائیت سے اس کے ہاتھ میں لے کر گرم جوشی سے ملنا بھی بڑی بات ہے۔اگر کوئی اپنی مصیبت کا احوال آپ کو سنا رہا ہو تو اسے نظر انداز نہ کیجیے بلکہ پوری توجہ سے اس کا احوال سن کر اس کا غم بانٹنے کی کوشش کیجئے اس عمل سے بھی آپ کا رنج وغم دور ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

تاریخ اشاعت:
2015-04-15
Your Thoughts and Comments
Special Special Articles For Women article for women, read "Afmahal O Afsurtagi Main Khanoon Per Tawaja Ziada" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید خواتین کیلئے مضامین سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.