
Dil K Doore K Test Se Khawateen Ki Jaan Bach Sakti Hai - Special Articles For Women
دل کے دورے کے ٹیسٹ سے خواتین کی جان بچ سکتی ہے - خواتین کیلئے مضامین
منگل 27 جنوری 2015

ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ خون کے ایک نئے اور زیادہ حساس ٹیسٹ سے ڈاکٹر کسی خاتون میں دل کا دورہ پڑنے کے امکان کو دوگنا بہتر طور پر جان سکتے ہیں۔اس ٹیسٹ میں اس پروٹین کی خفیف سی موجودگی کا پتہ چل سکتا ہے جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ دل کے پٹھوں کو نقصان پہنچا ہے۔ابھی تک مروجہ معیاری ٹیسٹوں میں خون میں ٹروپونن نامی اس پروٹین کی زیادہ بڑی مقدار کا پتہ چلایا جا سکتا تھا۔ایڈنبرا کی رائل انفرمیری کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ابھی ہونے والے معیاری ٹیسٹ میں سینے میں درد کی شکایت کے کئی کیسوں میں دل کے دورے کا پتہ نہیں چل پاتا۔دل کا دورہ طبی ایمرجنسی ہوتی ہے اور اس کی قبل از وقت تشخیص سے مریض موت کے منہ میں جانے سے بچ سکتا ہے۔عام طور پر سینے میں درد کی شکایت کے بعد ڈاکٹر خون کے ٹیسٹوں کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ آیا کوئی شخص دل کے دورے کا شکار تو نہیں۔
لیکن اگر ٹیسٹ نارمل آ جائے تو دل کے دورے کی تشخیص نظر انداز ہوجاتی ہے۔برٹش ہارٹ فاونڈیشن کی مالی امداد سے کی جانے والی یہ تحقیق برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں 1126 مرد و خواتین کا جائزہ لیا گیا، جنہیں دل کے ممکنہ دورے کے سبب داخل کیا گیا تھا۔معیاری ٹروپونن ٹیسٹ کے استعمال سے عورتوں کے مقابلے مردوں میں دل کے دورے کی دوگنی تشخیص ہوئی یعنی 55 کے مقابلے پر 117۔لیکن جب زیادہ حساس ٹیسٹ کیا گیا تو خواتین میں دل کے دورے کی تشخیص دوگنی ہو گئی یعنی 111، یا مجموعی خواتین کا 22 فی صد۔جبکہ مردوں میں اس حساس ٹیسٹ سے زیادہ اضافہ نہیں دیکھا گا۔سائنس دانوں نے یہ پایا کہ جن لوگوں میں دوسرے ٹیسٹ سے دل کے دورے کے خطرے کی تشخیص ہوئی تھی انہیں آنے والے برسوں میں موت یا دوسری بار دل کے دورے کا خطرہ زیادہ تھا۔محقق ڈاکٹر انوپ شاہ نے کہا کہ جب خواتین اور مردوں کی ایک تعداد کا اے اور ای ٹیسٹ ہوتا ہے تو خواتین میں دل کا دورہ پڑنے کے امکانات کی تشخیص مردوں کے مقابلے کم ہو پاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابھی دس میں سے ایک خاتون کو دل کے دورے کی تشخیص ہو پاتی ہے جبکہ مردوں میں یہ تناسب پانچ میں ایک کا ہے۔ہماری تحقیق بتاتی ہے کہ مرد اور خواتیں کے نتیجوں میں اس فرق کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ ڈاکٹر ٹروپونن میں خواتین کے لیے جو حد مقرر کرتے ہیں وہ بہت زیادہ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر خون کے ٹیسٹ پر بہت بھروسہ کرتے ہیں اور جن کا نتیجہ نارمل ہوتا ہے اسے بہت جلدی ہسپتال سے خارج کر دیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بعض وجوہات کے سبب خواتین میں واضح علامات کم ہوتی ہیں اور اگر جانچ میں بھی جواب منفی آتا ہے تو انہیں گھر بھیج دیا جاتا ہے اور انہیں آنے والے چند مہینوں میں دل کا دورہ پڑ جاتا ہے کیونکہ ان کا مناسب طور پر علاج نہیں ہو سکا تھا۔41 سالہ جینی سٹیونس بتاتی ہیں کہ کس طرح انہیں سینے میں درد ہوا اور ان کی جان بچائی گئی۔ڈاکٹر شاہ اور ان کی ٹیم کا کہنا ہے اس بارے میں مزید تحقیق کی ضرورت کہ آیا ٹروپونن کی حد میں کمی کر کے مزید جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔
(جاری ہے)
تاریخ اشاعت:
2015-01-27
Your Thoughts and Comments
Special Special Articles For Women article for women, read "Dil K Doore K Test Se Khawateen Ki Jaan Bach Sakti Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید خواتین کیلئے مضامین سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.