Doran E Hamal Doodh Aur Cholai K Saag Ka Istemal - Article No. 2509

Doran E Hamal Doodh Aur Cholai K Saag Ka Istemal

دوران حمل دودھ اور چولائی کے ساگ کا استعمال - تحریر نمبر 2509

دوران حمل ماں کی اپنی صحت کی جانب دھیان دینے کی ضرورت اس لحاظ سے دوگنی ہو جاتی ہے کہ اس کے جسم میں ایک اور جان پرورش پا رہی ہوتی ہے

جمعرات 14 جنوری 2021

دوران حمل ماں کی اپنی صحت کی جانب دھیان دینے کی ضرورت اس لحاظ سے دوگنی ہو جاتی ہے کہ اس کے جسم میں ایک اور جان پرورش پا رہی ہوتی ہے لہٰذا اپنے جسم کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ اُسے ایک ننھے منے وجود کی غذائی ضروریات پوری کرنے کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔اس سلسلے میں یوں تو سب ہی پھل سبزیوں و دیگر صحت بخش غذاؤں کا استعمال حاملہ کیلئے مفید رہتا ہے لیکن دودھ اور چولائی کا ساگ وہ مقوی غذائیں ہیں جن کا روزانہ مناسب مقدار میں (معالج کی ہدایات کی روشنی میں)استعمال حاملہ اور بچے کی صحت کے لئے بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔

(جاری ہے)


دودھ ایسی مکمل غذا سے جو حاملہ خواتین کو درکار تمام غذائی ضروریات پر پورا اترتا ہے جو عورتیں دوران حمل دودھ کا باقاعدہ استعمال نہیں رکھتیں ان کے بچوں کے دانت زرد‘بھُرے بھُرے اور ہڈیاں کمزور رہ جاتی ہیں۔جبکہ چولائی کے ساگ کے استعمال سے حاملہ وٹامن A،B،C فاسفورس اور فولاد کی کمی سے محفوظ رہتی ہے۔اگر چولائی کے پتوں کے رش میں چٹکی بھر سبز الائچی پاؤڈر اور تھوڑا سا شہد ملا کر پلایا جاتا ہے تو بچے کی پرورش معمول کے مطابق ہوتی ہے اور ماں کو قلت تغذیہ کی شکایت بھی نہیں ہوتی اور وضع حمل میں بھی آسانی رہتی ہے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Doran E Hamal Doodh Aur Cholai K Saag Ka Istemal" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.