Doran E Hamal Jild Ki Hifazat Karen - Article No. 3178

Doran E Hamal Jild Ki Hifazat Karen

دورانِ حمل جلد کی حفاظت کریں - تحریر نمبر 3178

میک اپ اور اسکن کیئر مصنوعات کو نقصان دہ کیمیکلز سے پاک ہونا چاہئے

پیر 31 جولائی 2023

صوفیہ اکرام
ماں بننا یقینا زندگی کا یادگار تجربہ ہے۔ایک لڑکی کو جس لمحے خبر ملتی ہے کہ وہ ماں بننے والی ہے،اس وقت سے ہی وہ اپنا ہر فیصلہ بچے کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کرتی ہے۔وہ جانتی ہے اس کا ہر قدم بچے کی صحت سے جڑا ہے۔اس لئے وہ ہر معاملے میں احتیاط کا دامن تھامے رکھتی ہے۔اس دوران ذہن میں سوال آتا ہے کہ کیا اب صبح ایک پیالی چائے یا کافی پینا درست ہو گا؟لیکن صحت سے متعلق یہ اہم سوالات صرف کھانے پینے کی اشیاء تک محدود نہیں۔
اس دوران ایسی چیزوں کے حوالے سے بھی احتیاط لازم ہے جو آپ کی جلد کے ذریعے آپ کے جسم کا حصہ بن رہی ہیں اور آپ کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔میک اپ اور اسکن کیئر مصنوعات ان میں شامل ہیں۔
ماہرین کا خیال ہے،خواتین کیلئے یہ جاننے کی کوشش ضروری ہے کہ حمل کے دوران جو اجزاء وہ اپنی جلد کی حفاظت کیلئے استعمال کر رہی ہیں،وہ نقصان دہ کیمیائی اجزاء سے محفوظ ہوں۔

(جاری ہے)

اس مسئلے سے بچنے کا سب سے بنیادی طریقہ تو یہ ہے کہ کوئی بھی میک اپ یا اسکن کیئر مصنوعات استعمال کرنے سے پہلے خود سے سوال کیجئے،اس کے اجزاء کیا ہیں؟کیا یہ معیاری ہے اور حاملہ خواتین کیلئے محفوظ ہے؟جب آپ مصنوعات پر توجہ دیں گی تو اس کے اجزاء جاننے اور اس کو محفوظ انداز میں استعمال کرنے کا ہنر بھی جان لیں گی۔
کیا حمل کے دوران بالوں میں ڈائی کیا جا سکتا ہے؟کیا لپ اسٹک لگانا صحت کیلئے مناسب ہے،جو میک اپ استعمال کر رہی ہیں کیا وہ مضر اجزاء سے پاک ہے؟ماہرین کے مطابق خواتین کو حمل کے دوران اپنی جلد کی حفاظت پر خصوصی توجہ دینا چاہئے،لیکن اس سے بھی زیادہ قابل توجہ بات یہ ہے کہ مصنوعات کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیا جائے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Doran E Hamal Jild Ki Hifazat Karen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.