Dulhan Bina Nath Ke Achi Na Dikhe - Article No. 2756

Dulhan Bina Nath Ke Achi Na Dikhe

دلہن بنا نتھ کے اچھی نہ دکھے - تحریر نمبر 2756

یہ روایتی زیور آج بھی مقبول ہے

جمعرات 9 دسمبر 2021

نتھ ناک میں پہنے جانے والا ایک زیور ہے جو دلہن شادی کے دن پہنتی ہے۔خاص طور پر متوسط اور اعلیٰ متوسط گھرانوں میں یہ زیور اہتمام سے پہنا جاتا ہے۔پنجاب میں یہ روایت چلی آ رہی ہے کہ دلہن کے ماموں یہ زیور اپنی بھانجی کو تحفے میں دیتے ہیں۔تاہم والدین خود بھی استطاعت رکھتے ہوں تو ٹیکا،جھومر اور نتھ بنواتے ہیں۔
نتھ کے بغیر دلہن کا سراپانہ تو روایتی مشرقی لگتا ہے نہ وہ دوسری خواتین سے ممتاز نظر آ سکتی ہے۔
آج کل نوجوان لڑکیاں یا تو ناک چھدوانا پسند ہی نہیں کرتی یا پھر منگنی سے پہلے ہی چھدوا لیتی ہیں اور لونگ پہننا پسند کرتی ہیں۔ناک کے اس زیور سے چہرے کی چھب ہی بدل جایا کرتی ہے۔جو دلہنیں ناک چھدوانا پسند نہیں کرتی وہ نقلی بالی پہن کر دیدہ زیب نظر آ سکتی ہیں۔

(جاری ہے)


شادیوں کا موسم شروع ہو چکا ہے اور آپ سب کی خواہش ہو گی کہ اپنے خاندان کی دلہنوں یا اپنی بیٹیوں،بہنوں کی کچھ رہنمائی کر دیں۔

اس ضمن میں ذیل میں چند معروف قسموں کی نتھوں کا ذکر کیا جا رہا ہے اب دیکھئے کہ کس چہرے پر کیسی نتھ بہار دکھلائے گی۔
موتیوں والی نتھ
یہ نتھ میک اپ اور لباس کو دو گنا زیادہ جاذب نظر بنا دیتی ہے۔یہ بالی سائز میں تھوڑی چھوٹی ہوتی ہے اور اس کے اندر سہاروں کی مدد سے سفید موتی لگائے جاتے ہیں۔سہاروں کے علاوہ نتھ کے اطراف دائرے میں بھی موتی آویزاں ہوتے ہیں۔
اگر ماتھا پٹی لگا رہی ہوں تو میچنگ کا خیال رکھتے ہوئے نتھ بنوایئے بہت دلکش لگے گی۔
حیدرآبادی نتھ
کچھ نوجوان لڑکیوں نے شادی کے لئے حیدرآبادی سیٹ کا انتخاب کیا ہوتا ہے تو پھر نتھ بھی اسی انداز کی ہو تو بہتر ہے۔اس نتھ کی بناوٹ کچھ ایسی ہوتی ہے کہ سادہ سنہری تار کے اندر سفید اور سرخ موتی ڈالے جاتے ہیں۔درمیان میں ایک سفید یا سنہری موتی رکھ کر آگے اور پیچھے چند سرخ موتی پروئے گئے ہوتے ہیں۔
یہ بڑا دلکش تاثر دیتی ہے۔
کندن نتھ
اگر آپ سونے کا زیور نہیں پہن رہی ہوں تو سونے اور کندن کے امتزاج کی یہ خوبصورت نتھ قیمتاً تو بلاشبہ مہنگی ہو گی مگر خوبصورت بہت ہے۔ اگر آپ نے شادی کے لئے کندن کا سیٹ لیا ہے تو دو مختلف انداز کی کندن نتھیں بازار میں دستیاب ہیں اگر آپ چھوٹی نتھ پسند کرتی ہیں تو وہ بھی دلکش میں کم نہیں ہو گی اور اگر بڑی سائز کی لے رہی ہیں تو وہ بھی آپ پر خوب جچے گی۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Dulhan Bina Nath Ke Achi Na Dikhe" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.