Gardan Ki Hifazat - Article No. 2318

Gardan Ki Hifazat

گردن کی حفاظت - تحریر نمبر 2318

اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کی خواہش مند خواتین کو چاہیے کہ چہرے کی طرح اپنی گردن پر بھی بھر پور توجہ دیں

پیر 30 مارچ 2020

اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کی خواہش مند خواتین کو چاہیے کہ چہرے کی طرح اپنی گردن پر بھی بھر پور توجہ دیں تاکہ آپ کا حسن مزید جاذب نظر ہو جائے ۔مگر بد قسمتی سے خواتین اپنے چہروں کو تو روزانہ صاف کرتی ہیں مگر گردن کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی جس سے گردن پر سیاہ نشان واضح نظر آتے ہیں اور زیادہ عمر ہونے کے ساتھ ساتھ گردن پر لکیریں زیادہ نمایاں ہوتی جاتی ہیں اور پھر ان کو میک اپ کے ذریعے بھی نہیں چھپایا جا سکتا اس لئے گردن کی روزانہ کی توجہ میں روزانہ کی غذائیت اور حفاظت اتنی ہی اہمیت رکھتی ہے جتنی چہرے کو ہوتی ہے ۔
اگر گردن کی دیکھ بھال مناسب انداز میں کی جائے تو وہ خواتین کے حسن میں اضافہ کا باعث بنتی ہے۔
کسی بھی عورت کے حسن کا فیصلہ کرنے میں گردن نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

لمبی اور پتلی گردن جسم کے تناسب سے انتہائی موزوں سمجھی جاتی ہے۔ اگر صحیح طریقے سے گردن کی دیکھ بھال نہ کی جائے تو اس کے اندر مندرجہ ذیل خامیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔
چہرہ کے مقابلے میں گردن کے رنگ میں واضح تبدیلی آجاتی ہے اور دونوں رنگ الگ الگ نظر آتے ہیں۔


گردن کے اوپر بہت زیادہ گوشت چڑھ جاتاہے اور وہ پھول جاتاہے۔
گردن کی جلد پر خشکی جھلکنے لگتی ہے۔
اگر آپ اپنی گردن پر مندرجہ بالا خامیوں میں سے کوئی بھی محسوس کرتی ہوں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔آپ گھر بیٹھے یہ تمام خامیاں دور کر سکتی ہیں۔
بیسن ،کچے دودھ اور ایک چٹکی ہلدی پاؤڈر کا مکسچر۔
دہی اور بیسن کا مکسچر اور دو کی نسبت سے۔

کچے دودھ ،جئی کے آٹے اور لائم جوس کے چند قطروں کا مکسچر۔
بیسن،گلاب کے پھول کی چند پتیوں ،صندل کی گری کا تھوڑا سا پاؤڈر اور کریم کا پیسٹ۔ اور دھونے کی عادت ڈالنا۔
ان باتوں پر عمل کرنے کے علاوہ منہ دھوتے وقت گردن کو بھی دھونے کی عادت ڈالیں کیونکہ اور جگہوں کے مقابلے میں گردن پر زیادہ گردجم جاتی ہے ۔گردن صاف کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ تولیے کو گرم پانی میں بھگو کر اس سے گردن کو رگڑلیں ۔
ہفتہ میں ایک مرتبہ گردن پر کلینترنگ ملک ویپر ضرور لگا لیا کریں گردن کو روشن اور خوش نما بنانے کا یہ اچھا طریقہ ہے۔
اس کے علاوہ گردن کو روشن ،خوبصورت اور جاذب نظر بنانے کے اور بھی طریقے ہیں ،مثال کے طور پر گلیسرین،پانی اور لائم جوس کے چند قطرے مکس کرکے لوشن بنالیں اور اسے چھوٹی سی بوتل میں بھرلیں ۔رات کو سونے سے قبل اس لوشن کو تھوڑا سا گردن پر مل لیا کریں ۔
کچے دودھ میں ایک چٹکی نمک ڈال کر دن میں دو مرتبہ روئی کی مدد سے گردن پر مل لیں ۔رات کو سوتے وقت ملیں اور صبح اٹھ کر اُسے دھو ڈالیں۔
بلیچنگ
مہینہ میں دو مرتبہ گردن کو بلیچ کر لیا کریں۔ یہ عمل بہت فائدہ مند ہے چائے کا ایک چمچہ ہائیڈروجن پر آکسائیڈ ،چائے کے دو چمچے بلیچنگ پاؤڈر اور چند قطرے امونیا آپس میں مکس کرلیں ۔
اس پیسٹ کو گردن پر ملیں اور پھر 15منٹ بعد دھوڈالیں پھر اس کے بعدکولڈ کریم سے مساج کرلیں اس بات کا خیال رکھیں کہ اگر پیسٹ لگانے سے گردن پر جلن کا احساس ہوتو اُسے مت استعمال کریں۔
گردن سے جھریوں کو مٹانے کا طریقہ
گردن پر سے جھریوں کو دور کرنے کے لئے آپ غسل سے پہلے گردن کا مساج کریں ۔مساج کرنے سے قبل گردن کو اچھی طرح صاف کرلیں اس طرح گردن کی اضافی چربی گھل جاتی ہے ۔
مساج کرنے کے لئے نیم گرم روغن زیتون بہت مفید ہے ۔عمدہ معیار کی اسکن کریم بھی اس مقصد کے لئے استعمال کی جاسکتی ہے مساج کرتے وقت انگلیوں کو نیچے سے اُوپر کی طرف حرکت دیں۔ضرورت سے زیادہ دباؤ بھی مت استعمال کریں۔
گردن کی ورزشیں
گردن کو خوبصورت بنانے کے لئے ورزش بہت ضروری ہے خصوصاً ان خواتین کے لئے جن کی دو ٹھوڑی ہو یا گردن موٹی ہو۔
ورزش کے لئے زیادہ وقت صرف کرنا ضروری نہیں صرف تھوڑا سا وقت صرف کرکے گردن کو حسین بنایا جا سکتاہے ۔آپ مندرجہ ذیل ورزشوں پر عمل کرکے اپنی گردن کو مزید خوبصورت بنا سکتی ہیں۔
دو میٹر لمبی چھڑی لے کر اسے کندھوں پر رکھ لیں ہاتھ اوپر اٹھائیں اور دونوں طرف گردن گھما کر ٹھوڑی سے چھڑی کو چھونے کی کوشش کریں۔
دونوں ہاتھوں کو سرکی پشت پر باندھ لیں اور پھر گردن کو پیچھے کی طرف موڑیں یہ عمل 25مرتبہ کریں۔

کسی اونچی سطح پر لیٹ کر سر کو نیچے لٹکا لیں ۔اب سر کو اونچا کرکے اس سے چھاتی کو چھوئیں یہ عمل 20مرتبہ دہرائیں۔
سیدھی کھڑی ہو جائیں اور سر کو دائیں سمت اس طرح موڑیں کہ دایاں شانہ نظر آنے لگے اب دائیں ہاتھ کو گردن کے وسط میں رکھ کر مساج کریں۔ گردن کو نارمل پوزیشن پر لے آئیں اور اب اسی ورزش کو بائیں ہاتھ کی سمت کریں۔
میک اپ
اگر میک اپ صحیح طریقے سے کیا جائے تو گردن خوبصورت لگنے لگتی ہے ۔
اگر آپ کی گردن مختصر ہے تو بالوں کو سر کے اوپر ان کی جڑوں کے پاس باندھ دیں ۔چھوٹی گردن کی خواتین کو شیروانی کٹ بلاؤز نہیں پہننا چاہئے بلکہ وہ یا تو وی شیپ پہنیں اور یا پھر کھلے کا بلاؤز۔اپنے آپ کو دوسروں کے سامنے موٴثر انداز میں پیش کرنا بھی ایک فن ہے اور اگر آپ مندرجہ بالا طریقوں پر سنجیدگی سے عمل کریں تو آپ دوسروں کے مقابلے میں ہمیشہ ایک قدم آگے رہیں گی۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Gardan Ki Hifazat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.