Hamla Khawateen Aur Jild Ki Siyahi - Article No. 3175

حاملہ خواتین اور جلد کی سیاہی - تحریر نمبر 3175
حاملہ خواتین کی جلد حمل کے اوائل ہفتوں سے خشک و پژمردہ ہونا شروع ہو جاتی ہے
جمعرات 20 جولائی 2023
لہٰذا ان تمام وجوہات کی بناء پر حاملہ کے جسم کے بے نالی غدوں (Endocrine Glands) کی فعالیت میں نمایاں کمی آ جاتی ہے جو مجموعی طور پر جلد کی خشکی کی صورت میں سامنے آتی ہے۔
(جاری ہے)
اس کے علاوہ حاملہ کے پیٹ کی جلد کی رنگت کے نیلگوں مائل ہونے کا سبب بھی پیٹ میں نمو پانے والے جینین (Embryo) کے خون کی باقاعدہ رسد کے لئے پیٹ پر قدرتی طور پر اُن شریانوں کا پیدا ہونا ہے جو ماں کے شریانی نظام سے تکسیدہ شدہ (Oxygenated Blood) صاف خون جینین (Embryo) کی نشوونما کے لئے فراہم کرتا ہے۔
لہٰذا ایسی حاملہ خواتین جو دورانِ حمل جلد کی سیاہی کے مسئلے کا سامنا کر رہی ہیں اُنہیں چاہیے اپنی جلد کی نگہداشت کے لئے قدرتی ذرائع کا استعمال کریں۔مصنوعی طریقوں اور کیمیکلز سے تیار شدہ کریمز اور بلیچ وغیرہ کا جلد پر استعمال اس مسئلے کو مزید بگاڑ سکتا ہے۔غذا میں تازے پھل‘کچی سبزیوں کے ساتھ ساتھ ریشہ دار (Fiber) آئرن‘کاربوہائیڈریٹ اور کچھ کم مقدار میں پروٹین پر مشتمل غذاؤں کا استعمال بھی حاملہ کی مجموعی صحت اور جلد کی حفاظت کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ دودھ‘شہد اور مناسب مقدار میں معالج کے مشورے سے پھلوں کے رس کا استعمال بھی مفید رہتا ہے۔جلد کی سیاہی اور گدلا پن دور کرنے کے لئے 4 کھانے کے چمچے دہی میں 2 چٹکی ہلدی پاؤڈر‘1 چٹکی صندل پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ شہد اور چند قطرے عرق گلاب کا آہستگی سے مساج کرنے سے جلد کی سیاہی میں کمی آتی ہے۔اس کے علاوہ نارنگی کے چھلکوں کو چھاؤں میں خشک کر کے پیس لیں اور کچے دودھ میں ملا کر جلد کے خشک حصوں پر ملنے سے بھی جلد نرم و ملائم ہو جائے گی۔1 کپ ناریل کے تیل میں 1 چائے کا چمچہ زعفران ملا کر رات بھر رکھیں۔صبح غسل کے بعد اس تیل سے جلد پر مالش کیجئے اور اسے جلد پر لگے رہنے دیں اور رات کو سونے سے قبل دوبارہ اسی تیل سے جلد پر مالش کریں۔دوسرے دن غسل کے بعد بھی یہی عمل انجام دیں۔کچھ ہی دنوں میں آپ کی جلد کی سیاہی و خشکی میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔
Browse More Special Articles for Women

دیدہ زیب ست رنگی چوڑیاں
Deeda Zaib Sat Rangi Choriyon

اِک قوسِ قزح ہے رقصاں
Ik Qaus E Qaza Hai Raqsaan

چوڑیوں کے بغیر ہر فیشن ادھورا
Choriyon Ke Bagair Har Fashion Adhura

میرا بیگ میری دنیا
Mera Bag Meri Duniya

اونچی ایڑی کی جوتیاں اور پیروں کی حفاظت
Unchi Airi Ki Jutiyan Aur Pairon Ki Hifazat

حاملہ خواتین میں ہضم کے مسائل
Hamla Khawateen Mein Hazam Ke Masail

موٹاپا‘ ایکنی اور بالوں کی خشکی
Motapa Acne Aur Balon Ki Khushki

ہائی ہیل اک بولتا فیشن
High Heel Ek Bolta Fashion

پرفیوم کے استعمال میں موسم اور مزاج کو مدِ نظر رکھیں
Perfume Ke Istemal Mein Mausam Aur Mizaj Ko Mad E Nazar Rakhain

خواتین میں منہ کے امراض سے متاثر ہونے کے امکانات کب بڑھتے ہیں
Khawateen Mein Mun Ke Amraz Se Mutasir Hone Ke Imkanat Kab Barhte Hain

ٹیکنالوجی کی دنیا اور خواتین
Technology Ki Dunya Aur Khawateen

”می ٹائم“ نظر انداز نہ کریں
Me Time Nazar Andaz Na Karen