Hamla Khawateen Aur Kamar Ka Dard - Article No. 2897

Hamla Khawateen Aur Kamar Ka Dard

حاملہ خواتین اور کمر کا درد - تحریر نمبر 2897

کمر کے درد سے بچنے کے لئے حاملہ خواتین کے بیٹھنے کا انداز بھی درست ہونا چاہیے

منگل 7 جون 2022

سعدیہ قمر
حمل کے دوران کمر میں درد کی شکایت عام ہے۔یہ ایک فطری عمل ہے،جس دوران خاتون جسمانی طور پر تبدیلیوں کے عمل سے گزرتی ہے،لہٰذا اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ان تبدیلیوں میں ماں کا وزن بڑھنا،رحم میں بچے کا اضافی بوجھ،چلنے کے انداز اور ہارمونوں میں تبدیلی شامل ہے۔اس حقیقت کے باوجود کہ اس درد کا علاج کیے بغیر کوئی چارہ نہیں،حاملہ تقریباً نو ماہ خاموشی سے اس درد کو برداشت نہیں کر سکتی۔
ذیل میں چند مفید مشورے اور ورزشیں بتائی جا رہی ہیں،جو آپ اپنے معالج کے مشورے سے کر سکتی ہیں۔
حاملہ خواتین جوتوں کا انتخاب کرتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ وہ اونچی ایڑی کے نہ ہوں۔ہلکے پھلکے اور ہموار ہوں،تاکہ ریڑھ کی ہڈی پر کم سے کم دباؤ پڑے۔

(جاری ہے)


پیٹ میں اضافی وزن کے باعث چلتے وقت زیادہ جھکاؤ آگے کی جانب ہوتا ہے،جس کی وجہ سے پیٹھ اور کمر کے پٹھوں پر دباؤ پڑتا ہے،اس لئے حاملہ خواتین چلتے وقت کوشش کریں کہ ان کا جسم سیدھا ہو،کولھے اندر کی طرف ہوں اور کندھے پیچھے اور نیچے کی جانب رہیں۔


کمر کے درد سے بچنے کے لئے حاملہ خواتین کے بیٹھنے کا انداز بھی درست ہونا چاہیے۔قالین پر بیٹھنا ہو تو آگے کی جانب زیادہ جھک کر نہ بیٹھیں۔اسی طرح کرسی پر بھی پیٹھ کو سہارا دے کر بیٹھنا چاہیے۔
وزنی اشیاء اور چھوٹے بچوں کو اُٹھانے سے گریز کریں۔اگر کوئی چیز اُٹھانا بہت ضروری ہو تو یہ دیکھ لیں کہ وہ بھاری نہ ہو۔اگر وہ چیز ہلکی پھلکی ہے تو اسے جھک کر اُٹھانے کے بجائے اپنی ایڑی کے بل بیٹھ کر اُٹھائیں،مگر اس بات کا خیال رکھیں کہ اُٹھتے وقت دباؤ کمر کے بجائے گھٹنوں پر پڑے۔
اس کے علاوہ بیٹھے بیٹھے کسی چیز کو جھٹکے سے اپنی طرف نہ کھینچیں۔کمر کا درد دُور کرنے کے لئے مساج بہت اہمیت کا حامل ہے۔دس سے پندرہ منٹ تک گرم کپڑے سے سکائی کرنے سے بھی کمر کا درد کم ہو جاتا ہے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Hamla Khawateen Aur Kamar Ka Dard" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.