Hunar Sikhay Zindagi Sanwarain - Article No. 2008

Hunar Sikhay Zindagi Sanwarain

ہنر سیکھیے ۔ زندگی سنواریں - تحریر نمبر 2008

آج کہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی جب صنف نازک کی تعلیم کی بات آتی ہے تو کہا جاتا ہے ارے لڑکی کو پڑھا کر کیا کرنا ہے اس نے گھر، چولہا ،ہانڈی ہی تو سنبھالنی ہے بے کار میں پیسے برباد ہونگے

ہفتہ 16 مارچ 2019

تحریر: مبشرہ خالد

آج کہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی جب صنف نازک کی تعلیم کی بات آتی ہے تو کہا جاتا ہے ارے لڑکی کو پڑھا کر کیا کرنا ہے اس نے گھر، چولہا ،ہانڈی ہی تو سنبھالنی ہے بے کار میں پیسے برباد ہونگے ۔آج میں ان لڑکیوں سے بات کرنا چاہتی ہو ں جنھیں میٹرک کر کے والدین کی طرف سے اتنا پڑھ لکھ کیا کرونگی کہہ کر گھر پر بیٹھا دیا گیا میں ان سے مخاطب ہو پہلی بات تویہ کہ ہر حال میں اس بات کی کوشش کرنی چاہیے کہ تعلیم کا سلسلہ جڑا رہے اگر ریگیولر تعلیم کی اجازت نہیں توپرائیوئٹ ہی سلسلہ جاری رہے اور اگر وہ بھی نہیں ہوپارہا تو ہنرضرور حاصل کریں کیونکہ ہنر مند انسان کبھی بھوکا نہیں مرتا۔

سلائی کڑھائی: ہم اگر آج سے چالیس پچاس سال پیچھے چلے جائے تو عمومی طور پر لڑکیاں سلائی کڑھائی سیکھتی تھی یہ ان کے سگھڑ پن کی نشانی ہوتی تھی پھر وقت بدلا جدیدیت آگئی اور سلائی کڑھائی سیکھنے کو پینڈو پن سمجھا جانے لگا مگر اگر آپ کو ڈگری حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی تو یہیں ایک ہنر ہے جو آپ کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت بن جائے گا اور آپ کو ضرورت کے وقت معاشی استحکام بخشے گا اور سب میں ممتاز بھی کریگا۔

(جاری ہے)

کھانا بنانا: عمومی طور پر جب لڑکی کو لڑکے والے دیکھنے آتے ہیں تو یہ سوال کرتے ہیں کھانا بنا لیتی ہو ،کھانا تو خیر وہ بناہی لیتی ہوگی مگر آج کے دور میں اگر آپ اچھا کھانا بناسکتی ہیں تو آپ کو کسی اسکول ،کالج کی کینٹین کا کانٹریکٹ مل سکتا ہے کسی آفس میں لنچ بکس پیک کر کے پہنچانے کا کام مل سکتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آج کل خواتین چھوٹے پیمانے پر سرمایہ کاری کر کے اپنے ڈھابے اور ہوٹل بھی کھول رہی ہے کیونکہ اس سے معاشی پریشانیاں دور ہوجاتی ہے اور خدانخواستہ ہم سفر کا ساتھ چھوٹنے پر خود بختاری بھی حاصل ہوتی ہے۔
بیوٹیشن کا کام: آج کل خواتین خوبصورتی کے حوالے سے کافی حساس ہوگئی ہے اور وہ خود کو اپ ٹیٹ رکھنے کے لیے ہر قسم کی ٹریٹمنٹ لیتی ہیں اور جب کسی چیز کی معاشرہ میں ضرورت بڑھتی ہے تو اس حساب سے اس کی فراہمی بھی بڑھتی ہے ۔اس لیے اب اکثر و بیشترگھروں کے باہر پارلر کے چھوٹے سے بورڈ آویزاں ہوتے ہیں ۔اس لیے اگر آپ بیوٹیشن کا کورس کرتی ہیں تو آپ کے ہاتھ میں ایک ایسا ہنر آجائے گا جس کی آج کل کافی مانگ ہے اور آپ بھی اپنے گھر کے باہر بورڈ لگا کر اپنے گھر کے کسی بھی چھوٹے سے کمرے میں خواتین کو پارلر کی وہ خدمات ضرور فراہم کرسکتی ہیں جن کے لیے نہ زیادہ خرچے کے ضرورت ہے اور نہ ہی خواتین وہ سرویززلیتے ہوئے زیادہ سوچ بچارسے کام لیتی ہیں۔
چھوٹے بچوں کو ٹیوشن پڑھانا: میٹرک تک کی تعلیم یقینا آپ کو کسی ہائے فائے اسکول میں نوکری نہیں دلوا سکتی مگر ایک بات سچ ہے اور وہ یہ کہ مونٹیسری کے بچوں کو پڑھانے کے لیے صبر کا مادہ چاہیے کیونکہ وہ سیکھنے کے مرحلے میں ہوتے ہیں اور ان کو پڑھاتے ہوئے سوچ سمجھ کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہیں ایسے میں اگر آپ یہ سمجھتی ہیں کہ آپ میں صبر کا مادہ ہے اور آپ چھوٹے بچوں کو صبروتحمل سے پڑھاسکتی ہے تو ان ماؤں کے لیے آسانی پیدا کریں جو اپنے چنے منوں کو نہیں پڑھاپارہی اور اس با ت کو اپنا ہنر بنالے کہ آپ چھوٹے بچوں کو باآسانی پڑھاسکتی ہیں اور ٹیوشن فراہم کرسکتی ہیں۔
ٹائیپنگ: آج کل کم وپیش ہر گھر میں کمپیوٹر اور نیٹ کی دستیابی ہے اور اس بات سے بھی واقفیت ہے کہ آن لائن بہت زیادہ کام موجود ہیں جو ٹائپنگ پر محیط ہوتے ہیں ۔اس لیے اپنی ٹائیپنگ اسپیڈ بڑھائیے جہاں کہیں بھی آپ کے گھر میں کمپیوٹر رکھا ہوا ہے وہاں بیٹھ کر ٹائیپنگ پریکٹس کریں تاکہ زندگی میں جب کبھی آپ کو محسوس ہو کہ مجھے خود بھی کچھ کرنا ہے خود کو مضبوط کرناہے تو گھر بیٹھے اس ہنر کو استعمال کریں تاکہ بہت زیادہ نہیں تو کچھ پیسے تو آپ کے ہاتھ آسکے ۔
خود کو تعلیم اور ہنر دونوں سے بے بہرا رکھنے کا مطلب زندگی سے بیزاری اور خود سے لاتعلقی ہے کیونکہ جو شخص خود کے لیے کوئی تعارف تیار نہیں کرتا دنیا میں اس کو عزت دینے والے بہت کم ہوتے ہیں اور زندگی کے ساتھی کا ساتھ چھوٹ جائے تو آپ خود بھی تو اتنی مضبوط ہو کہ بچوں کا پیٹ پال سکے کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانے پڑے اور نہ ہی خونی رشتوں سے وہ رویہ دیکھنے کو ملے جو تکلیف کا باعث ہوتا ہے خود کو اتنا مضبوط کریں کہ اللہ کے بعد کسی اور کی ضرورت نہ پڑے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Hunar Sikhay Zindagi Sanwarain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.