Khabardar - Bhanwain Banwana Khatarnak Bimari Ka Sabab Hai - Article No. 3279

Khabardar - Bhanwain Banwana Khatarnak Bimari Ka Sabab Hai

خبردار ۔ بھنویں بنوانا خطرناک بیماری کا سبب ہے - تحریر نمبر 3279

بھنویں بنوانے میں بظاہر تو کوئی نقصان نظر نہیں آتا لیکن بعد ازاں جسم کے اندرونی اعضاء پر اس کے پڑنے والے اثرات انتہائی تشویشناک ہیں

جمعرات 6 جون 2024

آمنہ حق
چہرے کی خوبصورتی میں مزید نکھار پیدا کرنے کیلئے بھنویں تراشنا بھی ضروری ہے اور بھنویں گھنی کرنے کیلئے خواتین مختلف گھریلو ٹوٹکے بھی استعمال کرتی ہیں۔بھنویں بنوانے میں بظاہر تو کوئی نقصان نظر نہیں آتا لیکن بعد ازاں جسم کے اندرونی اعضاء پر اس کے پڑنے والے اثرات انتہائی تشویشناک ہیں۔کیونکہ بھنویں بنوانے والی خواتین کو پھیپھڑوں کی ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

دراصل آج کل کی خواتین اس بات سے بلکل بے پرواہ نظر آتی ہیں کہ جب وہ اپنی بھنویں بنواتی ہیں تو اس کا ان کی جسمانی صحت پر کیا اثر ہوتا ہے۔بتایا گیا ہے کہ بھنویں بنوانے والی 2 خواتین میں ’سیسٹیمیٹک سارکوائڈوسس‘ نامی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے جو قوت مدافعت کی ایسی حالت ہے جس میں پھیپھڑے پھول جاتے ہیں اور سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع ہے کہ ڈاکٹروں نے آئی بروز بنوانے کے بعد خواتین کے اس حالت میں مبتلا ہونے کے کیسز ریکارڈ کیے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ مذکورہ دونوں خواتین نے اپنی آئی بروز مائیکرو بلیڈ کروائی تھیں جو کہ ایک نیم مستقل ٹیٹو بنانے کی تکنیک ہے، جس سے آئی برو گھنی دکھائی دیتی ہیں۔اس عمل کے بعد خواتین کی آئی بروز میں نارنجی اور سرخ نشانات رونما ہونا شروع ہوئے، جس سے پریشان ہونے کے بعد انہوں نے متعلقہ ڈاکٹروں سے رجوع کیا۔معائنے کے بعد خواتین کی متاثرہ جلد کی بایوپسی سے معلوم ہوا کہ دونوں خواتین سارکوائڈوسس میں مبتلا تھیں۔ان کے سینے کے ایکسرے اور اسکینوں سے معلوم ہوا کہ یہ بیماری ان کے پھیپھڑوں میں بھی موجود تھی۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Khabardar - Bhanwain Banwana Khatarnak Bimari Ka Sabab Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.