Mausam E Garma Ki Aham Zaroorat Dhoop Ke Chashme - Article No. 3275

Mausam E Garma Ki Aham Zaroorat Dhoop Ke Chashme

موسمِ گرما کی اہم ضرورت دھوپ کے چشمے - تحریر نمبر 3275

آنکھیں بڑی نعمت ہیں۔انہیں دھول، دھوپ اور گرد و غبار سے بچانا اور ان کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے

ہفتہ 25 مئی 2024

شازیہ صدیق
موسم گرما کی سب سے اہم ضرورت یہ ہے کہ دھوپ سے بچا جائے۔جلد، بالوں اور آنکھوں کی حفاظت کی جائے۔دھوپ میں اکثر و بیشتر لوگ آنکھوں کی حفاظت سے لاپروائی برتتے ہیں جو کہ بالکل غلط ہے۔آنکھیں بڑی نعمت ہیں۔انہیں دھول، دھوپ اور گرد و غبار سے بچانا اور ان کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔اس لئے لازم ہے کہ دھوپ میں جانے سے پہلے سن گلاسز کا استعمال کیا جائے۔
سن گلاسز کے استعمال سے نہ صرف آپ کی آنکھیں محفوظ رہتی ہیں بلکہ آپ کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
دھوپ کا چشمہ استعمال کرتے وقت کچھ باتوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔مثلاً چشمے کا رنگ نہ تو بہت زیادہ گہرا ہو اور نہ ہی زیادہ ہلکا، بہتر یہ ہے کہ ایسے رنگ کے گلاسز استعمال کئے جائیں جن سے آنکھوں کو ٹھنڈک بھی ملتی رہے اور دیکھنے میں بھی پریشانی نہ ہو اور آنکھوں کی حفاظت بھی ہوتی رہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ فریم کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے کہ کس گلاسز کا فریم آپ کے چہرے کے اعتبار سے مناسب ہو اور اس کی فٹنگ بھی اچھی ہونی چاہیے تاکہ بار بار گلاسز گریں نہیں۔اس بات کا بھی خاص خیال رکھنا بہت ضروری ہے کہ گلاسز اچھی کوالٹی کے ہوں۔گلاسز کو ہمیشہ صاف ملائم کپڑے سے صاف کریں اور کبھی کسی دوسرے کا چشمہ مت استعمال کریں کیونکہ اس سے ایک کی آنکھوں کے اثرات دوسرے کی آنکھوں میں جا سکتے ہیں جس سے آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Browse More Shopping Tips for Women

Special Shopping Tips for Women article for women, read "Mausam E Garma Ki Aham Zaroorat Dhoop Ke Chashme" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.