
Khawateen K Taleemi Huqooq - Special Articles For Women
خواتین کے تعلیمی حقوق اور معاشرتی ترقی - خواتین کیلئے مضامین
جمعرات 29 دسمبر 2016

اہل دانش نے ایک مر د کی تعلیم کو ایک فر د کی تعلیم جبکہ ایک عورت کی تعلیم کہ پورے خاندان کی تعلیم قرار دیا ہے۔ جو اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ عورتوں کی تعلیم نہ صرف خاندان کی فلاح و بہبود بلکہ اگلی سطح پر پورے معاشرے کی ترقی اور فلاح و بہبود کی ضامن ہے۔ تمام الہامی مذاہب اور ترقی پسند معاشروں نے عورتوں کی تعلیم و تربیت کے حق اور ضرورت و اہمیت کو معاشرتی ترقی کا لازمی جزو قرار دیا ہے۔ترقی پذیر ممالک میں صنفی تفریق اور صنفی عدم مساوات کی وجہ سے عورتوں کو شدید مسائل اور عصبیت کا سامنا ہے۔ گو کہ ان ممالک میں عمومی طور پر بنیادی انسانی حقوق کی صورتحال اچھی نہیں لیکن خواتین خاص طور پرشدید صنفی مسائل ( جسمانی، ذہنی، نفسیاتی ،مالی ،ثقافتی ،جنسی ، جذباتی تشدد وغیرہ) کا شکار ہیں۔
(جاری ہے)
تعلیم کا حق ہر فرد کو بلا تخصیص رنگ و نسل و جنس و شہریت حاصل ہے مگر افسوسناک طور پر پوری ترقی پذیر دنیا میں مردوں کے مقابلہ میں عورتوں کی شرح خواندگی کا اعشاریہ بہت نیچے ہے۔
ایسے تمام معاشرے جہاں دیگر حقوق میں لڑکوں کو لڑکیوں پر فوقیت دی جاتی ہے وہاں لڑکیوں کو تعلیم کے حق میں بھی شدید صنفی تفریق کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور نتیجتہََ وہاں معاشرتی ترقی کی رفتار مایوس کن ہے۔حقوق اطفال کنونشن( CRC) 1989 کے حلیف تمام ممالک اس بات کے پابند ہیں کہ اپنے ممالک میں ہر قسم کی صنفی تفریق اور تشدد کے خاتمہ کے لیے قانون سازی کریں اور صنفی ترقی کی پالیسیوں اور قوانین کے عملی نفاذ کو ہر ممکن حد تک یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ فروری 1996 میں ہونے والے ایک اور بین الاقوامی معاہدے CEDAW کے مطابق تمام حلیف ممالک لڑکیوں اور خواتین کے حقوق کی حفاظت اور ترویج و ترقی کے ذمہ دار ہیں۔ پاکستان بھی ان معاہدوں کا حصہ ہے۔تعلیم ہی وہ بنیادی اور موثر ترین ہتھیار ہے جس کی مدد سے نہ صرف ہمہ قسم صنفی تفریق ، صنفی تشد د اور عدم مساوات کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے بلکہ مستقبل میں ان مسائل سے مستقل چھٹکارا بھی پایا جا سکتا ہے۔ورلڈ بنک کی ایک رپورٹ کے مطابق پچھلی کچھ دہائیوں میں لڑکیوں کے تعلیم کے حق میں سامنے آنے والی صنفی تفریق کی سب سے بڑی وجہ غربت ہے اگرچہ دیگر عوامل مثلََا رسوم و رواج، مذہب وغیرہ کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستانی معاشرہ ایک پدر سری معاشرہ ہے جہاں لڑکوں کو لڑکیوں پر فوقیت ی جاتی ہے اور اسی وجہ سے پاکستان میں بھی لڑکیوں کی تعلیم صنفی عدم مساوات کا شکار ہے۔ خاص طور پر دیہاتی علاقوں میں صورتحال خاصی تشویشناک ہے۔ سکولز میں داخلوں کی تعداد، روزانہ حاضری کی شرح، سالانہ امتحان میں شمولیت کی فیصد اور ڈراپ آؤٹ کی شرح، عورتوں اور مردوں میں شرح خواندگی کا تقابلی جائزہ اس صنفی تفریق کا واضح اشارہ ہے جبکہ دوسری طرف ملکی آبادی میں خواتین کی شرح مردوں سے زیاہ ہے۔صنفی امتیاز اور صنفی عدم مساوات کے خاتمہ کے لیے معاشی طور پر خواتین کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے اور ایسا ہونا اس وقت تک ممکن نہیں جب تک لڑکیاں تعلیم یافتہ اور ہنر مند نہ ہوں۔2008 کی ایک سروے کے مطابق پاکستان میں 47 ملین باروزگار افراد میں خواتین صرف 09ملین ہیں اور ان میں بھی 70% زراعت کے شعبہ (مزدوری) سے وابستہ ہیں یعنی پڑھی لکھی ہنرمند ،تربیت یافتہ خواتین ورکرز انتہائی کم ہیں۔ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کی شرح کو متاثر کرنے والے عوامل میں سماجی اور معاشی عوامل دونوں ہی کارفرما نظر آتے ہیں۔خاندانی رسوم و رواج، عورتوں کے تحفظ کے بارے میں مخصوص اندازِ فکر، کم عمری کی شادیاں، معاشی کمزور حالات، پڑھی لکھی خواتین کی بیروزگاری، لڑکیوں کے لیے سکول کا دور ہونا یا الگ سکول نہ ہونا، بیٹیوں کو بیٹوں کے برابر نہ سمجھنا اور بیٹی کو پرائی امانت سمجھتے ہوئے اس کے تعلیمی اخراجات کو بے فائدہ سمجھنا جیسی وجوہات عام نظر آتی ہیں۔حکومت لڑکیوں کی تعلیم کی شرح میں بہتری کے لیے کافی کوششیں کر رہی ہے مثلََا پرائمری سکولز میں بلا تخصیص خواتین اساتذہ کی بھرتی تاکہ الگ سکول نہ ہونے کی وجہ سے لڑکیاں تعلیم سے محروم نہ رہیں۔
تاریخ اشاعت:
2016-12-29
Your Thoughts and Comments
Special Special Articles For Women article for women, read "Khawateen K Taleemi Huqooq" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید خواتین کیلئے مضامین سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.