Khawateen Ki Watan Se Mohabbat Ka Bharpoor Izhaar - Article No. 1849

Khawateen Ki Watan Se Mohabbat Ka Bharpoor Izhaar

خواتین کی وطن سے محبت کا بھر پور اظہار - تحریر نمبر 1849

سبز اور سفید رنگ خوب بھایا یو م آزادی کے موقع پر قومی پر چموں اور اس کے ہم رنگ لباس اور دیگر اشیاء کی مانگ میں اضافہ

ہفتہ 11 اگست 2018

صوفیہ یزدانی
رواں سال پاکستان میں تبدیلی کا عمل میں آچکا ہے ۔دوسری جانب جشن آزادی منانے کی تیاریاں ملک بھر میں عروج پر پہنچ چکی ہیں ۔ان تیاریوں میں خواتین بھی پیش پیش ہیں ۔خواتین سبز ہلالی پر چم کے سبز اور سفید رنگ کی بنی ہوئی مختلف اشیاء حب الوطنی کے جذبے سے خرید رہی ہیں ۔گھروں میں آرڈر پر سلائی کڑ ھائی کے کام کرنے والی خواتین ” یوم آزادی “ کے لئے جھنڈیاں ‘ قومی پرچم ‘ بر سلیٹ ‘ چو ڑیاں ‘
کلپ ‘ ہار بندے اور کانٹے ‘ بینڈز ‘ ٹو پیاں ‘ سبز اور سفید موتیوں کی چیز یں ‘ بچوں کی عینکیں ‘ چہرے کے لئے ماسک ‘ بچیوں کے فراک ‘ خواتین کے لباس ‘ ٹی شرٹس ‘ پاجامے ‘ دو پٹے اسکارف اور ہےئر بینڈ وغیرہ تیار کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

یوم آزادی کے موقع پر قومی پر چموں اور اس کے ہم رنگ لباس اور دیگر اشیاء کی مانگ کے باعث ریڈی میڈگارمنٹس تیار کرنے والی فیکٹر یو ں میں یوم آزادی کے حوالے سے مختلف ملبو سات تیار کئے جاتے ہیں ۔یوم آزادی کے مو قع پر ان اشیاء کی مانگ میں اضافے کے باعث فیکٹریوں کام کرنے والی خواتین دن رات اس کام میں مصروف رہتی ہیں ۔پاکستان کا یوم آزادی منانے کی روایت 1948 ء میں شروع ہوئی ۔
تعلیمی اداروں ‘ گھروں اور سرکاری ونیم سر کاری اداروں پر قومی پرچم لہرانے اور انہیں جھنڈیوں سے سجانے کی روایت ابتداء سے ہے ۔اس وقت آج کل کی طرح تیار جھنڈیاں نہیں ملتی تھیں بلکہ خواتین اپنے بچوں کے ساتھ رات بھرجاگ کر قو می پرچم اور سبز اور سفید کاغذ سے لئی اورڈوری سے جھنڈیاں تیار کرتی تھیں ۔13اگست کی رات کو یا 14اگست کی صبح ان جھنڈیوں سے گھروں ‘ گلیوں ‘ سکولوں اور دیگرعمارتوں کو سجا یا جاتا تھا ۔
لوگوں میں حب الوطنی کا جذبہ نمایاں نظر آتا تھا ۔سائنس اور ٹیکنا لوجی کی ترقی کے ساتھ اہم قو می اور مذہبی ایام منانے میں بھی جدت کے رنگ نمایاں نظر آنے لگے ۔کچھ لوگوں نے اسے لوگوں میں جذبہ حب الوطنی اجا گر کرنے اور بعض نے آمدنی کا ذریعہ بنا لیا اور ان مواقع کی منا سبت سے بچوں ‘ خواتین اور مردوں کے استعمال کے لئے مختلف چیزیں اور لباس تیار کرنا شروع کئے ۔
اس طرح کے اسٹال پہلے صرف عید ین کے مواقع پر با ز ا روں اور کمر شل اسٹر یٹس پر نظر آتے تھے لیکن اب یوم آزادی سمیت اہم قومی ایام پر ان سے متعلقہ اشیاء کے اسٹائل لگائے جاتے ہیں جن سے جب الوطنی کی اجتماعی فضا پروان چڑھتی ہے۔ان اسٹالوں پر ہر شائز کے قومی پرچم گاڑیوں پر لگانے والے پر چم ‘بیچز ‘ جھنڈیاں ‘ تحریک آزادی کے قائدین کی تصاویر ‘ بینڈ ز ‘ ٹو پیاں وغیرہ جبکہ لڑکیوں کے لئے جیولری ‘ بینڈ ز ‘ کلپ ‘ چوڑیاں ‘اسکا رف اور دوپٹے وغیرہ رکھے جاتے ہیں ۔
یوم آزادی کی مناسب سے خواتین کے لئے سفید اور سبز رنگ کے لباس دکانوں اور بو تیکس میں ڈسپلے میں نظر آتے ہیں ۔جنہیں خواتین اور لڑکیاں بہت ذوق وشوق سے خرید تی ہیں اور یوم آزادی کے موقع پر انہیں بہت خوشی اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ پہنتی ہیں ۔یوم آزادی کے لئے مذکورہ بالا چیزوں کے اسٹال میں کم قیمت کی چیزیں بھی نظر آتی ہیں جو عام شخص کی قوت خرید میں ہوتی ہیں ۔
طارق روڈ کراچی کا ایک پوش علاقہ ہے ۔یہاں کے کمر شل ایریا میں کپڑوں کی دکانوں میں خواتین کے لئے سفید اور سبز رنگ کے کئی ان سلے اورسلے ہوئے کپڑے رکھے گئے ہیں ۔خواتین اور لڑکیاں یہ لباس بہت شوق سے خرید تی نظر آئیں ۔سپر مارکیٹ کی ایک بوتیک کے مالک عبد القیوم نے بتا یا کہ یوم آزادی کے موقع پر خواتین میں سفید اور سبز لباس کی خریداری کے رجحان کو دیکھتے ہوئے میں نے اپنے بوتیک میں خواتین کی پسند کے خصوصی لباس تیار کروائے ہیں۔
گرمی کی منا سبت سے چونکہ لون کے کپڑے زیادہ پہنے جاتے ہیں اس لئے سوتی لباس تیار کئے گئے ہیں ۔ان پر سبز اورسفید رنگ سے کڑھائی کی گئی ہے ۔بعض کپڑوں پر ستارے اور موتی بھی لگائے گئے ہیں ۔نوجوان لڑکیاں ستارے اور موتیوں والے لباس زیادہ پسند کرتی ہیں ۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا یہ لباس فروخت کرنا کمر شلز م کے زمر ے میں نہیں آتا ؟انہوں نے بتا یا کہ ہماری بوتیک پر شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے لئے بھی لبا س تیارکئے جاتے ہیں ۔
یوم آزادی کے موقع پرلباس جذبہ حب الوطنی کے تحت تیارکئے جاتے ہیں اوردیگر ملبوسات کی نسبت ان کی قیمت بھی کم رکھی جاتی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے لوگوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کی بہت ضرورت ہے ۔شہر کے دیگر علاقوں کی طرح ماڈل کالونی میں بھی مختلف اسٹالز لگائے گئے ہیں جن پریوم آزادی کے موقع کی منا سبت سے تمام اشیاء موجود ہیں ۔
ایک سٹال پر کالج کی طالبات کھڑی ہوئی نظر آئیں ‘ وہ سبز اور سفید رنگ کے اسکارف ‘ دوپٹے ‘ ہےئر بینڈز اور سبز اور سفید رنگ کی چوڑیا ں خرید رہی تھیں ۔ انہوں نے بتا یا کہ یہ چیزیں ہم اپنے لئے بھی خرید رہی ہیں اور اپنی سہیلیوں اور کز نز کو تحفے میں بھی دینگی ۔یوم آزادی گزرنے کے بعد آپ ان کا کیا کرینگی ؟اس سوال کے جواب میں ایک طالبہ نگہت نے بتایا کہ ہم یہ چیزیں اگلے 14اگست تک سنبھا ل کر رکھنے کی بجائے دوسری جیولری کی طرح سارا سال مختلف مواقع پر استعمال کرتی ہیں ۔
انہوں نے بتا یا کہ ہم پاکستان سے محبت اور محنت کرکے اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں ۔یوم آزادی کے لئے خواتین میں خریداری کے رجحان کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا بے جانہ ہوگا کہ جس طرح تحریک پاکستان میں خواتین بھی پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں ۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Khawateen Ki Watan Se Mohabbat Ka Bharpoor Izhaar" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.