Khushbooen Lagayen Mehekti Jayeen - Article No. 2124

Khushbooen Lagayen Mehekti Jayeen

خوشبولگائیں مہکتی جائیں - تحریر نمبر 2124

لیکن گرمی کے موسم میں احتیاط کریں

ہفتہ 20 جولائی 2019

راحیلہ مغل
عطر ہو یا پر فیوم دونوں ہی خواتین کے دل کو بھاتے ہیں اور فضاکو مہکادیتے ہیں ،تاہم بیشتر خواتین خوشبوکے استعمال کے حوالے سے زیادہ واقف نہیں ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر شکایت کرتی نظر آتی ہیں کہ مہنگے سے مہنگے پر فیوم کی مہک بھی بہت جلد اڑ جاتی ہے۔یعنی آپ صبح پر فیوم لگاتے ہیں اور ایک گھنٹے بعد مہک ختم ہو جاتی ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس خوشبو کو دیر تک بر قرار رکھنا بھی ممکن ہے؟بس ان چند آسان طریقہ کار کواپنانا اس حوالے سے مددگار ثابت ہو سکتاہے۔

درحقیقت مردوخواتین کسی پر فیوم کو لگاتے ہوئے چند بڑی غلطیاں کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مہنگے پر فیومز بھی بے اثر محسوس ہوتے ہیں ،جس سے ذہنی جھنجھلاہٹ کے ساتھ پیسے بھی ضائع ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پر فیوم کی دلفریب خوشبو کے استعمال سے قبل یہ بھی جان لیں کہ شدید گرمی کے موسم میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے کہ کہیں غلط جگہ پر فیوم لگا کر بڑا نقصان نہ کروابیٹھیں۔

دی مررکی رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پر فیوم اور دھوپ کا ملاپ بہت خطر ناک ثابت ہو سکتا ہے اور اس کا نتیجہ جلد کی ایک انتہائی تکلیف دہ بیماری کی صورت میں بھی سامنے آسکتا ہے ۔ ماہر جلد شانیل روزاکہتی ہیں کہ اگر آپ گردن پر پر فیوم چھڑک کردھوپ میں نکل جاتے ہیں تو اس پر براہ راست دھوپ پڑنے کی صورت میں ’پوئیکیلو ڈرما آف سیواٹ‘نامی جلدی بیماری پیدا ہو سکتی ہے ۔
یہ بیماری جلد پر دھبوں کی صورت میں نمودار ہوتی ہے،جن میں کھجلی ،درد اور شدید جلن ہوتی ہے۔یہ دھبے دراصل جلد میں خون کی شریانوں کے پھٹنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں اور ان کے نشان ایک مدت تک باقی رہتے ہیں ۔اب آپ خود ہی سوچئے کہ اگر گردن پر بدنما دھبے بن جائیں تو کتنے برے لگیں گے۔شانیل کہتی ہیں کہ اس تکلیف دہ صورتحال سے بچنے کے لئے جسم کے کسی بھی ایسے حصے پر پر فیوم نہ لگائیں جس پر براہ راست دھوپ پڑنے کا امکان ہو۔

اس آرٹیکل میں ہم آپ کو مزید یہ بھی بتاتے ہیں کہ پر فیوم یا عطر کس طرح استعمال کرنا چاہئے کہ اس کا بہتررزلٹ مل سکے۔دراصل پر فیوم کا بہت زیادہ اسپرے کرنا عدم اطمینان کا باعث بنتا ہے ،درحقیقت ایسا کرنے کی عادت جن لوگوں میں ہوتی ہے ،وہ اکثر سر درد کی شکایت بھی بہت زیادہ کرتے ہیں ۔عطر کو نرمی سے نبض پر لگانا چاہئے کیونکہ یہ وہ حصہ ہے جہاں سے جسم سے اضافی حرارت خارج ہوتی ہے جو کہ خوشبو کو بڑھاتی ہے۔
پرفیوم کی خوشبو کو دیر تک بر قرار رکھنے کے لیے اسے کہنی کے اوپر،بالوں یا قمیض کے کالر پر چھڑ کیں،گردن اور سینے پر چھر کاؤ بھی مہک کو دیر تک بر قرار رکھتا ہے،اس طرح خوشبو کا انتخاب بھی اسے زیادہ دیر بر قرار رکھنے میں مدددیتا ہے۔
تیز خوشبو کا انتخاب
مختلف خوشبوؤں کی زندگی کا دورانیہ بھی مختلف ہوتا ہے ،ترش خوشبو سب سے تیزی سے اڑجاتی ہے جس کی وجہ ان میں شامل مالیکولز کا ہلکا ہونا ہے،سفید پھولوں اور مصالحوں کی خوشبو دیر تک بر قرار رہتی ہے ۔
عام طور پر جو خوشبوئیں زیادہ دیر تک بر قرار رہتی ہیں ان میں ونیلا ،مشک اور صندل وغیرہ کا عام استعمال ہوتاہے۔
دو خوشبوؤں کا امتزاج
ترش خوشبو جلد ختم ہوجاتی ہیں تاہم اگر آپ پورا دن اسے بار بار نہیں لگانا چاہتے تو اسے کسی اور خوشبو کی تہہ کے ساتھ استعمال کرکے مضبوط بنیاد بنائیں،جس سے مہک کی زندگی طویل ہو جاتی ہے ،دو خوشبوؤں کا امتزاج پر فیوم کی مہک کی زندگی طویل کر دیتاہے۔

بالوں پر لگائیں
آپ کے بال پر فیوم کی مہک کو برقرار رکھنے میں جلد کے مقابلے میں زیادہ بہتر کام کرتے ہیں ،خاص طور پر خواتین بالوں کے آخری سرے پر پر فیوم کا چھڑ کاؤ کریں تو اس کی خوشبو دیر تک بر قرار رہتی ہے۔
کپڑوں پر کیسے لگائیں؟
جلد پر تو پر فیوم بہت تیزی سے اڑ سکتا ہے مگر کپڑوں میں اس کا دورانیہ کافی زیادہ ہوتا ہے۔
جلد کے ساتھ کپڑوں پر بھی اس کی کچھ مقدار کا چھڑکاؤ کریں ،تاہم تیز خوشبو والے پر فیوم کی مہک دھلنے کے بعد بھی ختم نہیں ہوتی۔تو قمیض یا خواتین اسکارف پر تھوڑی مقدار میں پر فیوم لگائیں تاکہ دن بھر خوشبو بر قرار رہے۔
پر فیوم نمی والی جگہ پر نہ رکھیں
اگر آپ چاہتے ہیں کہ بوتل میں پر فیوم کی زندگی طویل عرصے تک بر قرار رہے تو اسے سر دوتاریک جگہ پر رکھیں ،تاہم نمی والی جگہ پر رکھنے سے گریز کریں جبکہ ادویات کے ساتھ رکھنابھی اس کا اثر ختم کرنے کا باعث بنتاہے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Khushbooen Lagayen Mehekti Jayeen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.