Mausam Khizaa Halki Halki Khunki Aur Faal Fashion - Article No. 1891

موسم خزاں ‘ہلکی ہلکی خنکی اور فال فیشن - تحریر نمبر 1891
سکن کو قدرتی چمک دینے کے لئے برونزر لگائیں۔ رنگ برنگے لینز زکیلئے یہ موسم بہترین ہے ۔ دھاتی رنگوں والے نیل پینٹس خزاں میں اچھے لگتے ہیں ۔ بنانا بنز کسی بھی موقع پر بنائے جا سکتے ہیں ۔
منگل 9 اکتوبر 2018
سعد یہ شکور
بکھرے ہوئے پتے ،بھینی بھینی خوشبو اور خنکی لئے خزاں کے موسم کی آمد آمد ہے ۔پاکستان میں موسم گرما سخت ہوتا ہے ۔شدید گرمی میں خواتین فیشن کرنے میں بھی دشواری محسوس کرتی ہیں ۔ستمبر میں گرمی کا زور ٹوٹنے لگتا ہے اور اس ماہ کے اختتام سے ہی موسم خزاں کا آغاز ہوجاتا ہے ۔خزاں کو انگریزی میں آٹم (Autumn)یا فال(Fall)کہا جا تا ہے ،اسی لئے اس موسم کے فیشن کو ”فال فیشن“کہا جاتا ہے ۔
فال فیشن ۔۔۔میک اپ
موسم خزاں کے لئے کا پر آئی شیڈ و منا سب رہتا ہے ،یہ تمام رنگوں کے ملبوسات کے ساتھ میچ ہو جا تا ہے ۔کسی زمانے میں سرخ لپ اسٹک صر ف شادی شدہ خواتین ہی شوق سے لگا تی تھیں ،تا ہم آج کل یہ کم عمر لڑکیوں کی بھی پسند ہے ۔
(جاری ہے)
سکن کو قدرتی گلو اور چمک دینے کے لئے برونزر (bronzer)یعنی مصنوعی شائنر استعمال کیا جا سکتا ہے ،جو زیادہ تر رخسار کی ہڈی پر لگا یا جا تا ہے ۔موسم خزاں میں شائنر یعنی برونزر(brozner)کے
ذریعے رخسار اور ماتھے کو گلوئینگ لُک دی جا سکتی ہے ،جس کے ساتھ سمو کی براؤن آئی شیڈو بہت اچھا لگتا ہے ۔خیال رہے اس میک اپ کے ساتھ گہری ،موٹی بھنویں اور لپ اسٹک کا نیوٹرل رنگ بہتر رہتا ہے ۔پلکیں خوبصورت بنانے کے لئے موسم خزاں میں کم عمر لڑکیاں سیاہ کے ساتھ ساتھ نارنجی اور نیلے رنگ کا مسکارہ بھی لگا سکتی ہیں ۔اسی طرح مختلف رنگوں کے لائنر ز بھی بہتر رہتے ہیں ۔سبزاور نیلے رنگ کے لائنرز عرصہ دراز سے مقبول ہیں ۔
موسم خزاں میں کاجل کے ذریعے بھی آنکھیں جاذب نظر بنائی جا سکتی ہے ۔دیکھا گیا ہے ہلکے نیلے آئی شیڈ کے ہمراہ پیچ رنگ کی لپ اسٹک بہتر لگتی ہے ۔بیشتر خواتین لینز کی شوقین ہوتی ہیں تاہم روزمرہ معمول میں انہیں لگا تے ہوئے ہچکچاتی ہیں ۔ان کے لئے خوشخبری ہے کہ موسم خزاں لینز لگانے کے لئے سال کا سب سے اچھا وقت ہے ۔قدرے گوری رنگت والی خواتین نیلے ،سانولی خواتین ہلکے بھورے اور گندمی رنگت والی خواتین سبز کلر کے لینز لگا سکتی ہیں ۔
موسم خزاں میں سلور ایکسنٹ (Silver Accent)کا رجحان کا فی مقبول ہو جاتا ہے ،آنکھوں کے اندرونی کناروں پر ہلکے سلور رنگ کا شیڈو لگا یا جاتا ہے ،اس کے ساتھ شمری پنک رنگ کی لپ اسٹک یا لپ گلوز بہت سوٹ کرتا ہے ۔کہا جاتا ہے ہر موسم میں مخصوص رنگوں کے نیل پینٹ استعمال کرنے چاہئیں ،فال سیزن میں چند مخصوص رنگو ں کے نیل کلر بہتر رہتے ہیں ۔گہرے سرخ رنگ کی نیل پالش تمام ملبوسات کے ساتھ میچ ہوجاتی ہے ،ساتھ ہی ساتھ کسی فنکشن میں بھی لگائی جا سکتی ہے ۔نیوڈ نیل پالش موسم خزاں کے لحاظ سے اچھی چوائس ہے ۔نیلا رنگ میک اپ پراڈکٹس میں اہم مقام رکھتا ہے ۔گلیٹر بلیو نیل پا لش ہر فنکشن میں ہاتھوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے ۔اسی طرح دھاتی رنگوں کے نیل پینٹس بھی اس سیزن کے لحاظ سے اچھے لگتے ہیں ۔
موسم خزاں کے منفرد ہیئر اسٹائل
روزمرہ معمول اور شادی بیاہ کیلئے موسم خزاں میں دیگر سیرنز سے ہٹ کر ہےئر اسٹائلز بنائے جاتے ہیں ۔یہ موسم ہےئر کٹنگ کے لئے بہترین سمجھا جاتا ہے ۔جن خواتین کے بال قدرے لمبے ہیں وہ اس موسم کے لئے شولڈر یا بوب کٹ کروا سکتی ہیں قدرے فربہ خواتین پر زیادہ چھوٹے بال اچھے نہیں لگتے ۔اس موسم میں جوڑا بہت اچھا لگتا ہے ،ٹاپ نوٹ(topknotbun) کا آج کل کافی ٹرینڈ دیکھنے میں آرہا ہے ۔بوٹل نیک بین اور بند گلے کے ساتھ” ٹاپ نوٹ“ بہت ا چھا لگتا ہے ۔واضح رہے یہ جوڑے کی ایک قسم ہے جو قدرے اوپر کی جا نب ہوتی ہے اور سامنے سے واضح دکھائی دیتی ہے ۔
اس کے ہمراہ لائنر اور سلور میک اپ بہت اچھا لگتا ہے ۔بنانا بنز(Banana Buns )بنانے کے لئے تھوڑی سی مہارت در کار ہوتی ہے یہ بھی جوڑے کی ایک قسم ہے جس میں بالوں کو دو سے تین مرتبہ ٹوئسٹ کرتے ہوئے پنز کے ذریعے باندھا جا سکتا ہے ۔بریڈڈ کراؤ نز ((braided crowns شہزادیوں کا ہےئر اسٹائل سمجھا جاتا ہے, شادی بیاہ کے لئے دلہنیں بھی اس کو پسند کرتی ہیں ۔اس میں فرنٹ کے بالوں کی چٹیا بنائی جاتی ہے, جبکہ دائیں اور بائیں جانب سے آنے والی چٹیاں سر کے پیچھے کی جانب پن اپ کی جاتی ہے ۔
پاکستانی خواتین چٹیا بہت پسند کرتی ہیں ،ڈھیلی ڈھالی چٹیاں اس موسم کا بہترین ہےئر اسٹائل سمجھا جا تا ہے ۔گزشتہ 30سالوں سے پرم( perm)یعنی ہلکے پھلکے کرلز کا فیشن اِن ہے جو آج کل میں بنا یا جا سکتا ہے ۔1960ء کی دہائی میں خواتین میں ”فلپ اسٹائل“ کافی مقبول ہوا تھا ،جواب بھی خواتین کی پسند ہے ۔اس میں بالوں کے اختتامی کنارے باہر کی جانب موڑے جاتے ہیں، جس سے چہرے پر سافٹ لک آتی ہے ۔یہ اسٹائل زیادہ تر چھوٹے بالو ں پر اچھا لگتا ہے ۔لمبے بالوں والی خواتین سائیڈ جوڑے کو ترجیح دیں ساتھ ہی ساتھ کسی فنکشن کے لئے بال سٹریٹ بھی کر سکتی ہیں ۔اس کے ساتھ منِگڈائی لائنر لگا یا جا سکتا ہے ۔آٹم سیزن میں درمیان سے مانگ نکالی جا سکتی ہے جو چہرے کے حسن میں اضافہ کرتی ہے۔ کم عمر لڑکیاں ہےئر بینڈ ز بھی استعمال کر سکتی ہیں ۔
ملبوسات ،موسم کے عکاس ہوتے ہیں
موسم خزاں میں پتے جھڑتے ہیں اس لئے اس سیزن میں پہنے جانے والے ملبوسات پرپتوں پر نٹس نمایاں نظر آتے ہیں ۔پلین شرٹس کا رواج بھی زیادہ ہے جنہیں جینز کے ساتھ پہنا جا سکتا ہے ۔شارٹ فراکس پر فلورل موٹفس کی رنگ برنگی کڑھائی بہت دیدہ زیب لگتی ہے ۔بیشتر خواتین اس سیزن میں چیک والے پر نٹس بھی پسند کرتی ہیں ۔عربی لان کے کرتے پاکستان میں کافی عرصہ مقبول ہیں ،جو موسم خزاں میں پہنے جا سکتے ہیں ۔پاکستان میں رنگ برنگی جیکٹس کا فی عرصہ سے پسند کی جا رہی ہیں ۔
موسم گرما میں گرمی کی شدت کے باعث دہری قمیض نہیں پہنی جا سکتی اور موسم سرما میں سوئیٹر کی وجہ سے جیکٹس پہننے میں مشکل رہتی ہے، لہٰذ اپلین شرٹ کے اوپر رنگ برنگی جیکٹ فال سیزن کے لئے ا چھی چوائس ہے ۔اسی طرح جینز،کرتا،مفلر کمبینیشن یونیورسٹی جانے والی لڑکیوں میں بہت مقبول ہورہا ہے ۔موسم گرما کے دوران جیولری پہننے میں مشکل ہو سکتی ہے ،اس لئے اپنے پسندیدہ نیکلیس اور دیگر زیورات اس سیزن میں پہنیں ۔ریشمی لباس زمانہ قدیم سے خواتین کی پسند ہے ۔
ریشمی میکسی شادی بیاہ کی تقریبات کیلئے مقبول ہے ۔اس موسم میں خواتین ریشمی فیبرک کی پلین شرٹ بھی پہن سکتی ہیں ۔موسم خزاں میں سیاہ ،نارنجی ،سبز ،ہلکے سرخ اور میجنٹا رنگ اچھے لگتے ہیں، ملبوسات کا انتخاب کرتے ہوئے ان کلرز کو فوقیت دیں ۔ساتھ ہی ساتھ سفید رنگ کی فراکس اور شرٹس کے ہمراہ منفرد ہےئر اسٹائلز بھی بنائے جا سکتے ہیں ،جو موسم خزاں کے اعتبار سے اچھے لگتے ہیں ۔بلاشبہ موسوں کا تغیر قدرت کی جانب سے ہے ۔بدلتے موسموں کے ساتھ اگر خواتین اپنے آپ پر خصوصی توجہ دیں اور فیشن کو مد نظر رکھیں تو ہر موسم خوبصورت ہو سکتا ہے ۔
Browse More Special Articles for Women

موسم کی تبدیلی پر الماری کی ترتیبِ نو
Mausam Ki Tabdeeli Par Almari Ki Tarteeb E Nau

دیدہ زیب ست رنگی چوڑیاں
Deeda Zaib Sat Rangi Choriyon

اِک قوسِ قزح ہے رقصاں
Ik Qaus E Qaza Hai Raqsaan

چوڑیوں کے بغیر ہر فیشن ادھورا
Choriyon Ke Bagair Har Fashion Adhura

میرا بیگ میری دنیا
Mera Bag Meri Duniya

اونچی ایڑی کی جوتیاں اور پیروں کی حفاظت
Unchi Airi Ki Jutiyan Aur Pairon Ki Hifazat

حاملہ خواتین میں ہضم کے مسائل
Hamla Khawateen Mein Hazam Ke Masail

موٹاپا‘ ایکنی اور بالوں کی خشکی
Motapa Acne Aur Balon Ki Khushki

ہائی ہیل اک بولتا فیشن
High Heel Ek Bolta Fashion

پرفیوم کے استعمال میں موسم اور مزاج کو مدِ نظر رکھیں
Perfume Ke Istemal Mein Mausam Aur Mizaj Ko Mad E Nazar Rakhain

خواتین میں منہ کے امراض سے متاثر ہونے کے امکانات کب بڑھتے ہیں
Khawateen Mein Mun Ke Amraz Se Mutasir Hone Ke Imkanat Kab Barhte Hain

ٹیکنالوجی کی دنیا اور خواتین
Technology Ki Dunya Aur Khawateen