Mausam Koi Saaho Sun Glasses Kaisay Hon - Article No. 2041

Mausam Koi Saaho Sun Glasses Kaisay Hon

موسم کوئی ساہو․․․سن گلاسز کیسے ہوں؟ - تحریر نمبر 2041

اس موسم کے نئے ٹرینڈز کیسے ہوں گے؟

جمعہ 19 اپریل 2019

Teensy Glasses
ہالی ووڈ کی اداکاراؤں اور گلوکاراؤں ریہانا،کینڈل جینز اور مائلی سائرس کو آپ نے ان گلاسز میں اکثر دیکھا ہو گا۔اب ان گلاسز کو قدرے جدت کے ساتھ مارکیٹ میں پیش کیا گیا ہے ۔
کالا اور سفید فریم
فیشن ایک بار پھر لوٹ کے آیا اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ ان کلر کومبو کے ساتھ متعارف ہونے والے گلاسز ایک بار پھر رواج پارہے ہیں۔
گہراسبز یا نیلا فریم
یوں تو یہ کلرکو مبو موسم سرما میں زیادہ مقبول رہا مگر موسم کے بدلتے ہی یہ ٹرینڈ نوجوانوں کا پسندیدہ کومبورہا ۔

اس بار دھاتی میٹریل کا فریم Futuristicاسٹائل میں زیادہ پسند کیا جارہا ہے ۔اگر آپ پلاسٹک کا فریم پسند کرتی ہیں تو گول ،چوکور یا کیٹ آئی شیپ میں اس کو مبو کا انتخاب کیا جا سکتاہے۔معیاری چشمہ سازسے مشورہ بھی کرتی جائیں اور فیصلے میں جلدی نہ کریں۔

(جاری ہے)


ماربل فریم
ماربل فریم والے سن گلاسز نہایت خوبصورت اور جاذب نظر ہوتے ہیں لیکن اگر آپ کے چہرے کی ساخت سے مطابقت نہ رکھتے ہوں تو بے شک ان کا انتخاب نہ کیجئے۔

اگر آپ نے اس سال یا چندماہ پہلے بالوں میں اسٹریکنک کرائی تھی یا کلر تبدیل کیا تھا تب تو یہ ماربل فریم آپ کوا ور بھی زیادہ دلفریب ظاہر کر ے گا۔یہ ایک رنگی ہی نہیں دورنگی بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔
Retro Futuristic
منفرد نظر آنے کا شوق تو ممکن ہے کہ آپ کو بھی ہوتو پھر ریٹروفیو چرسٹک کا انتخاب بھلا رہے گا۔یہ آنکھوں ہی نہیں رخسار کی ہڈی تک کو سایہ مہیا کرنے والا فریم ہے ۔

اس اسٹائل کے لئے کوئی ایک ڈیزائن مخصوص نہیں۔ اور نج اور براؤن ریٹر فیوچرسٹک دونوں مناسب ہیں۔
احتیاطی تدابیر
ایک بار خریدا ہوا چشمہ سالہا سال تک قابل استعمال یوں نہیں رہتا کہ اس کی بناوٹ میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تبدیلی رونما ہوتی ہے ۔چشمے کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کو روکنے اور آنکھوں کو دھوپ سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے یوں آپ کا محفوظ ترین چشمہ بینائی متاثر کرسکتا ہے یا کم از کم چشمے کی عمر ضرور گھٹ جاتی ہے اوریہ جس مقصد کے لئے لیا گیا تھا، اس کی تکمیل نہیں کر پاتا الٹا نقصان دینے لگتا ہے ۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Mausam Koi Saaho Sun Glasses Kaisay Hon" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.