Mehekti Hina Khwab Jagaye - Article No. 3164

Mehekti Hina Khwab Jagaye

مہکتی حنا خواب جگائے - تحریر نمبر 3164

عید الاضحی کے موقع پر بھی نوجوان بچیاں مہندی رچاتی ہیں

منگل 27 جون 2023

مہندی کے بغیر بناؤ سنگھار ادھورا رہتا ہے۔عید الفطر ہو یا عید الاضحی،خواتین کے لئے عید کی خوشیاں جہاں میک اپ،خوبصورت لباس کے بنا ادھوری لگتی ہیں اسی طرح سادہ ہتھیلیاں بھی جچتی نہیں ہیں۔عموماً خواتین بڑی عید پر مہندی لگانے سے ہچکچاتی ہیں کیونکہ یہ عید ذرا سی نہیں عید الفطر کے مقابلے میں خاصی مختلف ہوتی ہے۔بار بار برتن دھونے،گوشت دھونے اور پکانے میں سجی سجائی مہندی بہت جلد ماند پڑ جاتی ہے۔
اس کے باوجود بڑی بزرگ خواتین بہوؤں،بیٹیوں کو مہندی رچانے کی تاکید کرتی ہیں کہ یہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ہے اور مشرقی روایتوں کا حسن بھی ہے۔عید اپنے مکمل لوازمات اور رواجوں کے ساتھ ہی منائی جاتی ہے ان میں ایک رواج چاند رات کو مہندی لگانا بھی ہے۔

(جاری ہے)

عید الفطر کے بعد محرم کا چاند نظر آنے سے چند روز پہلے تک شادیوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

کچھ بچیاں عید پر مہندی نہیں لگاتیں۔
اس بار آپ ہندوستانی،عربی،راجستھانی،سوڈانی جیسی چاہیں مہندی لگائیے اور اگر اسٹون اور گلیٹر والی مہندی کا شوق ہے تو ضرور لگوائیے مگر ٹھہریئے!یاد رکھئے کہ آپ کو گھر گرہستی کے کام بھی نبٹانے ہیں۔بہرحال اگر آپ کی رنگت سانولی ہے تو مہندی کے ڈیزائن میں آؤٹ لائن گہرے رنگ کی بنوائیے۔گورے اور صاف رنگت والی جلد رکھنے والی بہنیں باریک ڈیزائن والی یعنی ہندوستانی ڈیزائن بنوائیں تو بہت بھلی لگیں گی۔

مہندی کی کئی اقسام ہیں مثلاً:
کالی مہندی
یہ نیل کے پودے سے تیار کی جانے والی مہندی ہے۔خشک نہیں ہوتی البتہ خریداری میں احتیاط ضروری ہے۔بازار میں کیمیکل والی مہندی بھی دستیاب ہے۔آپ صرف آؤٹ لائن بنا کر اندر لال مہندی سے بھرائی کروا سکتی ہیں۔لال مہندی کی شیڈنگ بہت خوبصورت معلوم ہوتی ہے۔حساس جلد والی بہنیں کالی مہندی استعمال نہ کریں۔

لال مہندی
یہ ہی قدرتی مہندی ہے۔اس سے جلد پر عموماً کوئی الرجی نہیں ہوتی۔عام دنوں میں بھی مہندی کے پتے پیس کر تلوؤں،جسم اور ہتھیلیوں پر لگانے سے ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔
آئیے معیاری کون خود بناتے ہیں
فریز بیگ یا Poly Pack Foil کو چوکور کاٹ کر اس کے اوپر والے حصے کو فولڈ کرتے ہوئے نیچے لائیں جب سارا موڑ لیں تو آخری سرے کو ٹیپ کی مدد سے جوڑ لیں۔
مہندی اس میں ڈال کر کھلے حصے کو موڑ کر ٹیپ سے بند کر دیں۔آپ کی کون مہندی تیار ہے۔
مہندی کا رنگ تیز اور گاڑھا کیسے ہو گا؟
مہندی سوکھ کر جڑنے لگے تو کپڑے سے پونچھ کر سرسوں کا تیل مل لیں۔مہندی کا رنگ تیز ہو جائے گا۔
مہندی کے گہرے رنگ کیلئے چینی کے شیرے میں لیموں کے چند قطرے ملا کر روئی کی مدد سے لگائیے اور پانچ چھ لونگ توے پر گرم کریں اوپر ڈھکن سے ڈھانپ دیں تو بھاپ بن جائے گی۔اس پر ہاتھوں کو سینکیں آپ کی حنا کا رنگ تیز ہو جائے گا۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Mehekti Hina Khwab Jagaye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.