Motapa Acne Aur Balon Ki Khushki - Article No. 3194

Motapa Acne Aur Balon Ki Khushki

موٹاپا‘ ایکنی اور بالوں کی خشکی - تحریر نمبر 3194

موٹے یا فربہی مائل لوگوں میں ایکنی اور بالوں کی خشکی کا مسئلہ عام طور پر ذرا زیادہ دیکھنے میں آتا ہے

ہفتہ 23 ستمبر 2023

موٹے یا فربہی مائل لوگوں میں ایکنی اور بالوں کی خشکی کا مسئلہ عام طور پر ذرا زیادہ دیکھنے میں آتا ہے۔چونکہ مرغن اور زیادہ حراروں والی غذائیں موٹاپے کا باعث بنتی ہیں۔اس لئے یہی غذائیں ایکنی اور خشکی و سکری کا بھی سبب ہیں۔
ایسے لوگوں کو چاہیے کہ اپنی غذا میں سے حراروں‘چکنائی‘پیسٹری‘مٹھائیوں‘چاکلیٹس اور تمام فاسٹ فوڈز وغیرہ کا استعمال کم کرتے کرتے بالکل ختم کر دیں۔
پروٹین پر مشتمل غذاؤں کا استعمال بڑھا دیں۔سبزیاں اور پھل زیادہ سے زیادہ کھائیں۔
جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لیں‘صبح شام چہل قدمی کریں ‘جم جائیں‘ٹینس‘بیڈمنٹن یا سوئمنگ کا آغاز کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ حراروں کو جلایا جا سکے۔
کسی چیز کے بارے میں بہت زیادہ سوچنے سے بھی بال جھڑتے ہیں جس کے نتیجے میں ایکنی بنتی ہیں اور سر میں بھی خشکی پیدا ہوتی ہے۔

(جاری ہے)


چکنائی پر مشتمل غذاؤں کا استعمال ترک کر دیں۔اپنے چہرے کو دن میں 2 مرتبہ دھوئیں اور ایکنی پر کوئی مستند ایکنی کریم لگائیں۔باقاعدہ جلد کی کلینزنگ‘ٹوننگ اور موئسچرائزنگ کریں تاکہ جلد صاف رہے اور کم سے کم ایکنی پیدا ہوں خشکی کے لئے سر میں تیل کا مساج اور شیمپو بہت ضروری ہے۔سر کی جلد صاف رہے گی تو خشکی بھی جلد از جلد ختم ہو جائے گی۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Motapa Acne Aur Balon Ki Khushki" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.