
- Home
- Women
- Articles
- Special Articles For Women
- Muashi Tor Par Mustahkam Aurat Ke Maqam Mein Izafah Ho Raha Hai
Muashi Tor Par Mustahkam Aurat Ke Maqam Mein Izafah Ho Raha Hai - Special Articles For Women
معاشی طور پر مستحکم عورت کے مقام میں اضافہ ہورہا ہے - خواتین کیلئے مضامین
ہفتہ 29 ستمبر 2018

فاحزہ تحریم
ہمارے معاشرے کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے ۔اب یہ آبادی متحرک ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر بھی خود مختار ہوتی جارہی ہے ۔جس سے معاشرے میں عورت کے مقام میں استحکام پیدا ہو رہا ہے ۔ویسے تو عورت کا رول ہر دور میں کسی بھی معاشرے میں اہمیت سے خالی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود دنیا بھر میں آج بھی مہذب ملکوں میں خواتین مردوں کے برابر معاوضے کیلئے احتجاج کرتی نظر آتی ہیں ۔
(جاری ہے)
پچھلے دنوں ایکسپو سنٹر میں ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔
جس میں مختلف اشیاء تیار کرنے والی خواتین ایک جگہ پر جمع تھیں اور خوبصورت ڈریسنر ،فرنیچر ،جیولری اور ہوم ڈیکور کی خوبصورت اشیاء نے آنے والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ۔ان میں فیش ڈیزائن کے سکولز سے تعلیم حاصل کرنے والی خواتین نے کمال مہارت سے خوبصورت ڈیزائن پیش کئے ۔چیمبر جب اس طرح کی نمائش منعقد کرتا ہے ۔جو خواہ ملکی لیول پر ہو یا الا قوامی سطح پر اس میں حصہ لینے والی خواتین کے نہ صرف حوصلے بلند ہوتے ہیں بلکہ ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوتا ہے کیونکہ خواتین جو کام کرنا چاہتی ہیں ۔
وہ بھی مارکیٹنگ کے گر سے نا آشنا ہوتی ہیں ۔جس کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن جب وہ مردوں کے سہارے کے بغیر اپنے کام کا آغاز کرتی ہیں اور پھر ہمت سے آگے کی طرف بڑھتی ہیں ۔خواہ ان کے کام کی رفتار سست ہی کیوں نہ ہو تو ایک تو انہیں اس تمام کام کی سمجھ آجاتی ہے۔جس کے بارے میں وہ سوچتی تھیں کہ شاید مردوں کے آسرے کے بغیر وہ یہ تمام کام نہیں کر سکتیں لیکن جس طرح پانی میں چھلانگ لگائے بغیر تیرنے کا فن نہیں آسکتا ۔اسی طرح کوئی بھی کام ایسا نہیں ۔جس کو دوسروں کے بل بوتے پر کرکے سیکھا جا سکے۔نمائش میں خوبصورت اندا ز میں بنائی گئی اشیاء کے ساتھ جڑے خواتین کے نام دیکھ کر بہت خوش ہوئی ۔ان میں سے بہت سی خواتین نے قرضے لے کر اپنے کام کا آغاز کیا اور سڑھیاں چڑھتے ہوئے بلندی کی طرف گامزن ہیں اور یہی ترقی خواتین کے معاشرے میں معاشی طور پر کردار کو مضبوط کرتی ہے ۔
جب عورت معاشی طور پر مضبوط ہوتی ہے ۔تو پھر وہ اپنے اوپر اور اپنے اہل خانہ کی صحت اور تعلیم پر سب سے پہلے خرچ کرتی ہے کیونکہ آپ کے پاس خواہ کتنی ہی دولت کیوں نہ ہو آپ کی صحت خراب ہے تو اس کا اثر نہ صرف آپ پر بلکہ پورے گھرانے پر پڑتا ہے ۔معاشی میدان میں سر گرم خواتین جہاں اپنے پاؤں مضبوطی سے گاڑھ سکتی ہیں ۔وہاں وہ خواتین اور مردوں کیلئے روزگار کے بھی مزیر مواقع پیدا کرتی ہیں ۔اس طرح ایک عورت جس کے کام کوشمار ہی نہیں کیا جا تا تھا اور اس وجہ سے کہ وہ گھر کا ہر کام بغیر معاوضے کے کر رہی تھی اس کے فیصلوں کو اہمیت نہیں دی جارہی تھی ۔اب جب وہ معیشت میں سر گرم کر دار ادا کررہی ہے ۔ہر حوالے سے اسے اہمیت دی جانے لگی ہے اور اس میں اس وجہ سے مزید اعتماد پیدا ہوا ہے۔ معاشرہ بھی وہی ترقی کرتا ہے ۔جہاں کا ہر فرم روزگار کیلئے سر گرم ہو اس طرح ایک سلسلہ چلتا چلا جا تا ہے اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو تے جاتے ہیں ۔Your Thoughts and Comments
مزید خواتین کیلئے مضامین سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.